کمشنر اور اراکین کے عہدے کی میعاد

1۔ ا س آرٹیکل کے تابع، کمشنر اور رکوئی رکن اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا:
مگر شرط یہ ہے کہ ارکان میں سے دو پہلے اڑھائی سالوں کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے اور آئندہ اڑھائی سال کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے:
مزید شرط یہ ہے کہ کمیشن اراکین کے پہلی میعاد عہدہ کے لیے قرعہ اندازی کرئے گا کہ کون سے دو اراکین پہلے اڑھائی سال کے بعد سبکدوش ہوں گے:
یہ بھی شرط ہے کہ کسی اتفاقیہ خالی اسامی کو پرُ کرنے کے لیے تقرر کردہ رکن کے عہدہ کی میعاد اس رکن کی باقی ماندہ میعاد ہوگی جس کی اسامی اس نے پُر کی ہو۔
2۔ کمشنر یا کوئی رکن اپنے عہدے سے سوائے اس صورت کے نہیں ہٹایا جائے گا جو آرٹیکل 209 میں کسی جج کے عہدے سے علیحدگی کے لئے مقرر ہے اور اس شق کی اغراض کے لئے اس آرٹیکل کے اطلاق میں مذکورہ آرٹیکل میں جج کا کوئی حوالہ کمشنر یا جیسی بھی صورت ہو کسی رکن کے حوالے کے طور پر سمجھا جائے گا۔
3۔ کمشنر یا کوئی رکن صدر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکے گا۔
4۔ کمشنر یا کسی رکن کے عہدہ کی خالی اسامی پینتالیس دنوں کے اندر پُر کی جائے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.