کونسل کا اشخاص وغیرہ کو حاضر ہونے کا حکم دینے کا اختیار
By Super Admin•

1۔ کونسل کو کسی معاملے کی تحقیقات کی غرض کے لئے وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو عدالتِ عظمیٰ کو کسی شخص کو حاضر عدالت کرانے کے لئے یا کسی دستاویز کی برآمدگی یا اس کو پیش کرنے کے لئے ہدایات یا احکام جاری کرنے کے لئے حاصل ہیں؛ اور کوئی ایسی ہدایت یا حکم اس طرح قابل نفاذ ہوگا گویا کہ وہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری ہوا ہو۔
2۔ آرٹیکل 204کے احکام کا اطلاق کونسل پر اس طرح ہوگا جس طرح ان کا اطلاق عدالتِ عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ پر ہوتا ہے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.