LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قواعد وضع کرنے کا اختیار

By Super Admin
قواعد وضع کرنے کا اختیار

1۔ عدالت ، سرکاری جریدہ میں اعلان کے ذریعہ ، اس باب کی اغراض کی بجا آوری کے لئے قواعد وضع کرسکے گی۔
2۔ بالخصوص ، اور قبل الذکر اختیار کی عمومیت کو متاثر کئے بغیر، مذکورہ قواعد میں مندرجہ ذیل جملہ معاملات یا ان میں سے کسی کی بابت حکم وضع کیا جاسکے گا، یعنی:ـــــ
(الف) ماہرین قانون ، ماہرین اور گواہوں کو جنہیں عدالت کی طرف سے طلب کیا گیا ہو، ایسے اخراجات اٹھانے کیلئے ، اگر کوئی ہوں ، اعزاز یہ کی ادائیگی کے پیمانے ، جوانہیں عدالت کے سامنے کاروائی کی اغراض کے لئے پیش ہونے میں برداشت کرنے پڑے ہوں:
(ب) عدالت کے سامنے پیش ہونے والے ماہر قانون ، ماہر یا گواہ سے لئے جانے والے حلف کی شکل؛
(ج) عدالت کے اختیارات اور کارہائے منصبی جو چیئر مین کی تشکیل کردہ ایک یا زیادہ ارکان پر مشتمل بینچوں کی طرف سے استعمال کئے جارہے ہوں یہ انجام دیئے جارہے ہوں؛
(د) عدالت کا فیصلہ جو اس کے ارکان یا جیسی بھی صورت ہو، کسی بینچ میں شامل ارکان کی اکثریت کی رائے کی صورت میں سنایا جارہاہو؛ اور
(ہ) ان مقدمات کا فیصلہ جن میں کسی بینچ میں شامل ارکان کی آراء مساوی ہوں۔
3۔ جب تک شق (1) کے تحت قواعد وضع نہ کرلئے جائیں، اعلیٰ عدالتوں کے شرعی بنچوں کے قواعد، 1979ء ضروری ترمیمات کے ساتھ اور جس حد تک وہ اس باب کےاحکام سے متناقض نہ ہوں ، بدستور نافذ العمل رہیں گے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.