زیر سماعت کاروائیاں وغیرہ جاری رہیں گی

1۔ شق(2) کے تابع اس باب میں کسی امر سے کسی ایسی کاروائی کو جو اس باب کے آغاز نفاذ سے فوراََ قبل کسی عدالت یا ٹربیونل میں زیر سماعت ہو، یا اس کی ابتداء مذکورہ آغاز نفاذ کے بعد ہوئی ہو، صرف اس وجہ سے ملتوی یا موقوف کردینا مطلوب متصور نہیں ہوگا کہ عدالت کو اس امر کا فیصلہ کرنے کی درخواست دی گئی ہے کہ آیا مذکورہ کاروائی میں امر تنقیح طلب کے فیصلے سے متعلق کوئی قانون یا قانون کا کوئی حکم اسلامی احکام کے منافی ہے یا نہیں؛ اور ایسی تمام کاروائیاں جاری رہیں گی اور ان میں امر تنقیح طلب کا فیصلہ فی الوقت نافذ العمل قانون کی مطابقت میں کیا جائے گا۔
2۔ دستور کے آرٹیکل 203ب کی شق(1) کے تحت ایسی تمام کاروائیاں جو اس باب کے آغاز نفاذ سے فوراََ قبل کسی عدالت عالیہ میں زیر سماعت تھیں اس عدالت کو منتقل ہوجائیں گی اور یہ عدالت اس مرحلے سے کاروائی کرئے گی جس سے وہ بایں طور منتقل کی گئی ہوں۔
3۔ اس باب کے تحت اپنا اختیار سماعت استعمال کرتے وقت نہ اس عدالت کو اور نہ ہی عدالت عظمیٰ کو کسی دوسری عدالت یا ٹربیونل میں زیرِ سماعت کسی کاروائی کے سلسلے میں حکم امتناعی عطا کرنے یا کوئی عبوری حکم جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.