LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

تعریفات

By Super Admin
تعریفات

اس باب میں ، تاوقتیکہ کوئی امر موضوع یا سیاق و سباق کے منافی نہ ہو،ـــــــــــ
(الف) "چیف جسٹس" سے عدالت کا چیف جسٹس مراد ہے؛
(ب) "عدالت" سے آرٹیکل 203 ج کے بموجب تشکیل کردہ وفاقی شرعی عدالت مراد ہے؛
(ب ب) "جج" سے اس عدالت کا جج مراد ہے؛
(ج) "قانون " میں کوئی رسم یا رواج شامل ہے جو قانون کا اثر رکھتا ہو مگر اس میں دستور ، مسلم شخصی قانون ، کسی عدالت یا ٹریبونل کے ضابطہ کا ر سے متعلق کوئی قانون یا ، اس بات کے آغاز نفاذ سے دس سال کی مدت گزرنے تک ، کوئی مالی قانون یا محصولات یا فیسوں کے عائد کرنے اور جمع کرنے یا بنکاری یا بیمہ کے عمل اور طریقہ سے متعلق کوئی قانون شامل نہیں ہے؛ اور

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.