LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عدالتِ عالیہ کا صدر مقام

By Super Admin
عدالتِ عالیہ کا صدر مقام

1۔ یوم آغاز سے عین قبل موجود ، ہر عدالت عالیہ کا صدر مقام اس مقام پر رہے گا، جہاں اس کا مذکورہ مقام اس دن سے قبل موجود تھا۔
1۔ (الف) دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کے لئے عدالت کا صدر مقام اسلام آباد ہوگا۔
2۔ ہر ایک عدالت عالیہ اور جج صاحبان اور اس کی ڈویثرنل عدالتیں اس کے صدر مقام پر اور اس کے بینچوں کے مقامات پر اجلاس کریں گی اور ، اپنے علاقائی اختیار سماعت کے اندر کسی مقام پر ایسے ججوں پر مشتمل سرکٹ عدالتیں منعقد کرسکیں گی جس طرح کہ چیف جسٹس نامزد کرئے۔
3۔ عدالتِ عالیہ لاہور کا ایک ایک بینچ بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا؛ عدالتِ عالیہ سندھ کا ایک بینچ سکھر میں ہوگا؛ عدالت عالیہ پشاور کا ایک ایک بینچ ایبٹ آباد(مینگورہ) اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگا اور عدالت بلوچستان کا ایک بینچ سبی اور تربت میں ہوگا۔
4۔ عدالت ہائے عالیہ میں سے ہر ایک ایسے دیگر مقامات پر بنچیں قائم کرسکے گی جس طرح کہ گورنر کابینہ کی رائے سے اور عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس کے مشورے سے متعین کرئے۔
5۔ شق (3) میں محولہ، یاشق (4) کے تحت قائم کردہ کوئی بینچ ، عدالت عالیہ کے ایسے ججوں پر مشتمل ہوگا جس طرح کہ چیف جسٹس کی طرف سے وقتاََ فوقتاََ کم از کم ایک سال کی مدت کےلئے نامزد کئے جائیں۔
6۔ گورنر عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس کے ساتھ مشورے سے حسب ذیل معاملات کا انتظام کرنے کے لئے قواعد وضع کرسکے گا، یعنی:ــــــ
(الف) ایسا علاقہ تفویض کرنا جس کے تعلق سے ہر ایک بینچ عدالت عالیہ کو حاصل اختیار سماعت استعمال کرئے گا؛اور
(ب) تمام اتفاقی، ضمنی اور مستلزمہ امور کےلئے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.