LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

اضافی جج

By Super Admin
اضافی جج

کسی وقت جبکہـــــ
(الف) کسی عدالت عالیہ کے کسی جج کا عہدہ خالی ہو؛یا
(ب) کسی عدالت عالیہ کا کوئی جج موجود نہ ہو یا کسی دیگر بناء پر اپنے عہدے کے کارہائے منصبی انجام دینے سے قاصر ہو؛یا
(ج) کسی وجہ سے کسی عدالت کے ججوں کی تعداد بڑھا نا ضروری ہو،
تو صدر آرٹیکل 193 کی شق (1) میں مقررہ طریقے سے کسی ایسے شخص کو جو عدالت عالیہ کا جج مقرر کئے جانے کا اہل ہو، اس عدالت کے اضافی جج کے طور پر اتنی مدت کے لئے مقرر کر سکے گا، جو صدر متعین کرئے، جو ایسی مدت سے ، اگر کوئی ہو، جو قانون کی رو سے مقرر کی جائے ، تجاوز نہ کرئے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.