LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں کا اجراء اور تعمیل

By Super Admin
عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں کا اجراء اور تعمیل

1۔ آرٹیکل 175کی شق (2) کے تابع عدالت عظمیٰ کو اختیار ہوگا کہ وہ ایسی ہدایت ، احکام یا ڈگریاں جاری کرئے جو کسی ایسے مقدمہ یا معاملہ میں جو اس کے سامنے زیر سماعت ہو، مکمل انصاف کرنے کے لئے ضروری ہوں ، ان میں کوئی ایسا حکم بھی شامل ہے جو کسی شخص کے حاضر کئے جانے ، یا کسی دستاویز کو برآمد کرنے یا پیش کرنے کے لئے صادر کیا جائے۔
2۔ ایسی کوئی ہدایت ، حکم یا ڈگری، پاکستان بھر میں قابل نفاذ ہوگی اور، جب اس کی تعمیل کسی صوبہ میں ، یا کسی ایسے قطعہ یا علاقہ میں کی جانی ہو جو کسی صوبہ کا حصہ نہ ہو لیکن اس صوبے کی عدالت عالیہ کے دائرہ اختیار میں شامل ہو، تو اس کی اسی طرح سے تعمیل کی جائے گی گویا کہ اسے اس صوبہ کی عدالت عالیہ نے جاری کیا ہو۔
3۔ اگر یہ سوال پیدا ہوجائے کے عدالت عظمیٰ کی ہدایت ، حکم یا ڈگری کو کونسی عدالت عالیہ نافذ کرئے گی تو اس سوال کے بارے میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قطعی ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.