LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عدالتِ عظمیٰ کا ابتدائی اختیار سماعت

By Super Admin
عدالتِ عظمیٰ کا ابتدائی اختیار سماعت

1۔ عدالت عظمیٰ کو بہ اخراج ہر دیگر عدالت کے کسی دو یا دو سے زیادہ حکومتوں کے درمیان کسی تنازعہ کے سلسلہ میں ابتدائی اختیار سماعت حاصل ہوگا۔
تشریح:۔ اس شق میں "حکومتوں" سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں مراد ہیں۔
2۔ شق(1) کی رو سے تفویض کردہ اختیار سماعت کے استعمال میں عدالت عظمیٰ صرف استقراری فیصلے صادر کرئے گی۔
3۔ آرٹیکل 199 کے احکام پر اثرانداز ہوئے بغیر ، عدالت عظمیٰ کو ، اگر وہ یہ سمجھے کہ حصہ دوم کے باب1 کے ذریعے تفویض شدہ بنیادی حقوق میں سے کسی حق کے نفاذ کے سلسلے میں عوامی اہمیت کا کوئی سوال درپیش ہے، مذکورہ آرٹیکل میں بیان کردہ نوعیت کا کوئی حکم صادر کرنے کا اختیار ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.