LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

ججوں کا وقتی طورپر بغرض خاص تقرر

By Super Admin
ججوں کا وقتی طورپر بغرض خاص تقرر

اگر کسی وقت عدالت عظمیٰ کے ججوں کا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اس عدالت کو کوئی اجلاس منعقد کرنا یا جاری رکھنا ممکن نہ رہے، یا کسی دوسری وجہ سے یہ ضروری ہوکہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد میں عارضی طور پر اضافہ کیا جائے ، تو چیف جسٹس پاکستان، جوڈیشل کمیشن کی مشاورت سے جیسا کہ آرٹیکل 175 الف کی شق (2) میں فراہم کیا گیا ہے۔ تحریری طور پر،ــــــ
(الف) صدر کی منظوری سے، کسی ایسے شخص کو جو اس عدالت کے جج کے عہدے پر فائز رہا ہو اور اس کے مذکورہ عہدہ چھوڑنے کے بعد سے تین سال کا عرصہ نہ گزرا ہو، درخواست کرسکے گا؛ یا
(ب) صدر کی منظوری سے اور کسی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی رضا مندی سے اس عدالت کے کسی ایسے جج کو جو عدالت عظمیٰ کا جج مقرر کئے جانے کا اہل ہو ، حکم دے سکے گا، کہ وہ عدالت عظمیٰ کے اجلاسوں میں ، اتنی مدت کے لئے جو ضروری ہو، بحیثیت جج بغرض خاص شرکت کرئے اور اس طرح شریک اجلاس ہونے کے دوران ، اس جج بغرض خاص کو وہی اختیار اور اختیار سماعت حاصل ہوگا جو عدالت عظمیٰ کے کسی جج کو حاصل ہوتا ہے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.