قائم مقام جج
By Super Admin•

1۔ کسی وقت بھی جب ـــــ
(الف) عدالت عظمیٰ کے کسی جج کا عہدہ خالی ہو؛ یا
(ب) عدالت عظمیٰ کا کوئی جج موجود نہ ہو یا کسی دیگر بناء پر اپنے کارہائے منصبی انجام دینے سے قاصر ہو،
تو صدر، آرٹیکل 177 کی شق(1) میں مقررہ طریقے سے ، کسی عدالت عالیہ کے کسی جج کو جو عدالت عظمیٰ کا جج مقرر کئے جانے کا اہل ہو ، عارضی طور پر عدالت عظمیٰ کے جج کے حیثیت سے کام کرنے پر مامور کرسکے گا۔
تشریح:- اس شق میں "کسی عدالت عالیہ کے جج" میں ایسا شخص شامل ہے جو کسی عدالت عالیہ کے جج کے طور پر فارغ خدمت ہوچکا ہو۔
2۔ اس آرٹیکل کے تحت تقرر اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ صدر اس کو منسوخ نہ کردے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.