LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عدالت عظمیٰ کے ججوں کا تقرر

By Super Admin
عدالت عظمیٰ کے ججوں کا تقرر

1۔ پاکستان کے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے دوسرے ججوں میں سے ہر ایک کا تقرر صدر آرٹیکل 175الف کی مطابقت میں کرئے گا۔
2۔ کوئی شخص عدالتِ عظمیٰ کا جج مقرر نہیں کیا جائے گا، تاوقتیکہ وہ پاکستان کا شہری نہ ہوا ورــــ
(الف) کم از کم پانچ سال تک، یا مختلف اوقات میں اتنی مدت تک جو مجموعی طور پر پانچ سال سے کم نہ ہو کسی عدالت عالیہ کا (جس میں کوئی ایسی عدالت عالیہ شامل ہے جو یوم آغاز سے قبل کسی وقت بھی پاکستان میں موجود تھی) جج نہ رہا ہو؛ یا
(ب) کم از کم پندرہ سال تک، یا مختلف اوقات میں اتنی مدت تک جو مجموعی طور پر پندرہ سال سے کم نہ ہو کسی عدالت عالیہ کا (جس میں کوئی ایسی عدالت عالیہ شامل ہے جو یوم آغاز سے قبل کسی وقت بھی پاکستان میں موجود تھی) ایڈووکیٹ نہ رہا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.