LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

صوبائی حکومت کا قرض لینا

By Super Admin
صوبائی حکومت کا قرض لینا

1۔ اس آرٹیکل کے احکام کے تابع ، کسی صوبے کا عاملانہ اختیار ، صوبائی مجموعی فنڈ کی ضمانت پر، ایسی حدود کے اندر ، اگر کوئی ہوں جو صوبائی اسمبلی کے کسی ایکٹ کے ذریعے وقتاََفوقتاََ مقرر کی جائیں ، قرض لینے پر ، اور اس طرح مقرر کردہ حدود کے اندر ، اگر کوئی ہوں ، ضمانتیں دینے پر وسعت پذیر ہوگا۔
2۔ وفاقی حکومت ، ایسی شرائط کے تابع، اگر کوئی ہوں ، جنہیں وہ عائد کرنا مناسب سمجھے ، کسی صوبے کو قرض دے سکے گی، یا جہاں تک کہ آرٹیکل 166 کے تحت مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ ہوجائے ، ان قرضوں کے بارے میں ، جو کوئی صوبہ حاصل کرئے ، ضمانتیں دے سکے گی، اور وہ رقوم جو کسی صوبے کو قرض دینےکے لئے درکار ہوں وفاقی مجموعی فنڈ سے واجب الادا ہوں گی۔
3۔ کوئی صوبہ، وفاقی حکومت کی رضا مندی کے بغیر ،کوئی قرضہ حاصل نہیں کرسکے گا اگر اس کے ذمہ اس قرضے کا جو وفاقی حکومت کی طرف سے اس صوبے کو دیا گیا ہو، کوئی حصہ ابھی تک باقی ہو، یا جس کی بابت ضمانت وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی ہو؛ اور اس شق کے تحت رضامندی ایسی شرائط کے تابع ، اگر کوئی ہوں ، جنہیں عائد کرنا وفاقی حکومت مناسب سمجھے ، عطاء کی جاسکے گی۔
4۔ صوبہ اپنے لئے ملکی یا بین الاقوامی قرضہ اٹھا سکتا ہے یا صوبائی مجموعی فنڈ کی سیکورٹی کی مذکورہ حدود کے اندر اور مذکورہ شرائط پر جس کا تعین قومی اقتصادی کونسل نے کیا ہو گارنٹی دے سکے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.