LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

بعض کارپوریشنوں وغیرہ کی آمدنی پر محصول عائد کرنے کا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا اختیا

By Super Admin
بعض کارپوریشنوں وغیرہ کی آمدنی پر محصول عائد کرنے کا           مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا اختیا

1۔ ازالہء شک کے لئے ، بذریعہ ہذاقرار دیا جاتا ہے کہ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو کسی وفاقی قانون یا کسی صوبائی قانون یا کسی موجودہ قانون کے ذریعے یا اس کے تحت قائم شدہ کسی کارپوریشن ، کمپنی یا دیگر ہیئت یا ادارے یا وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کے ، خواہ بلاواسطہ یا بالواسطہ، زیر ملکیت یا زیر نگرانی کسی کارپوریشن ، کمپنی یا دیگر ہیئت یا ادارے کی آمدنی پر مذکورہ آمدنی کی آخری منزل مقصود سے قطع نظر ، محصول عائد کرنے اور وصول کرنے کے لئے قانون وضع کرنے کا اختیار ہے اور ہمیشہ سے اس اختیار کا ہونا متصور ہوگا۔
2۔ کسی ہیئت مجاز یا شخص کی طرف سے صادر شدہ جملہ احکام کی گئی کاروائیاں اور کئے گئے افعال، جو فرمان (ترمیم)دستور ، 1985 ء کے آغاز نفاذ سے قبل، شق(1) میں محولہ کسی قانون سے اخذ کردہ اختیارات کے استعمال میں ، یا مذکورہ بالا اختیارات کے استعمال یا مطلوبہ استعمال میں کسی ہیئت مجاز کی طرف سے صادر کردہ کسی احکام کی تعمیل میں ، صادر کئے گئے ہوں ، کی گئی ہوں یا کئے گئے ہوں کسی عدالت یا ٹربیونل ، بشمول عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ ، کے کسی فیصلے کے باوجود ، جائز طور پر صادر کردہ کی گئی یا کئے گئے اور ہمیشہ سے جائز طور پر صادر کردہ کی گئی، یا کئے گئے متصور ہوں گے اور ان پر کسی عدالت بشمول عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ ، میں کسی بھی بناء پر کوئی اعتراض نہیں کی جائے گا۔
3۔ کسی عدالت یا ٹربیونل ، بشمول عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت عالیہ ، کا ہر ایک فیصلہ یا حکم ، جو شق (1) یا شق (2) کے احکام کے خلاف ہوکالعدم اور بغیر کسی بھی اثر کے ہوگااور ہمیشہ سے کالعدم اور بغیر کسی بھی اثر کے متصور ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.