LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

بعض سرکاری املاک کا محصول سے استثنیٰ

By Super Admin
بعض سرکاری املاک کا محصول سے استثنیٰ

1۔ وفاقی حکومت پر ، اس کی املاک یا آمدنی کی بابت ، کسی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت کوئی محصول عائد نہیں کیا جائے گا اور شق (2) کے تابع ، کسی صوبائی حکومت پر اس کی املاک یا آمدنی کی بابت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ یا کسی دوسرے صوبے کی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت کوئی محصول عائد نہیں کیا جائے گا۔
2۔ اگر کسی صوبے کی حکومت کسی قسم کی تجارت یا کاروبار اپنے صوبے سے باہر کرتی ہو یا اس کی طرف سے کیا جاتا ہو، تو اس حکومت پر کسی ایسی املاک کی بابت جو اس تجارت یا کاروبار میں استعمال کی جاتی ہویا اس تجارت یا کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی کی بابت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے تحت ، یا جس صوبے میں وہ تجارت یا کاروبار کیا جاتا ہو، اس صوبے کی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت محصول عائد کیا جاسکے گا۔
3۔ اس آرٹیکل میں کوئی امر ، انجام دی گئی خدمات کی بابت فیس عائد کرنے میں مانع نہیں ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.