LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قدرتی گیس اور برقابی قوت

By Super Admin
قدرتی گیس اور برقابی قوت

1۔ آرٹیکل 78 کے احکامات کے باوجود،ـــــــ
(الف) قدرتی گیس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی خالص یا فت جو اس کے اصل ماخذ پر عائد کی جاتی ہے اور وفاقی حکومت جمع کرتی ہے اور اس کی رائلٹی جو کہ وفاقی حکومت جمع کرتی ہے، وفاقی مجموعی فنڈ کا حصہ بنے گی اور اس صوبے کو ادا کی جائے گی جس میں وہ گیس کا ماخذ واقع ہے۔
(ب) تیل پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی خالص یافت جو کہ اس کے ماخذ پر عائد کی جاتی ہے اور وفاقی حکومت اکٹھا کرتی ہے ، وفاقی مجموعی فنڈ کا حصہ نہیں بنے گی اور اس صوبے کو ادا کی جائے گی جس میں وہ تیل کا ماخذ واقع ہے۔
2۔ وفاقی حکومت یا کسی ایسے ادارے کی طرف سے جو وفاقی حکومت نے قائم کیا ہو یا اس کے زیر انتظام ہوکسی برقابی بجلی گھر سے بجلی کی تھوک مقدار میں پیداوار سے کمائے ہوئے اصل منافع جات اس صوبے کو ادا کردیئے جائیں گے جس میں وہ برقابی بجلی گھر واقع ہو۔
تشریح:- اس شق کی اغراض کے لئے "اصل منافع جات" کا حساب کسی برقابی بجلی گھر کی سنگم سلاخوں سے بجلی کی تھوک بہم رسانی سے حاصل ہونے والے محاصل میں سے بجلی گھر چلانے کے ایسے اخراجات منہا کرکے لگایا جائے گا، جن کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کی کونسل کرئے گی ، جن میں سرمایہ کاری پر محصولات ، ڈیوٹی سود یا حاصل سرمایہ کاری اور فرسودگی اور ترکِ استعمال کا عنصر اور بالائی اخراجات اور محفوظات کے لئے گنجائش کے طور پر واجب الادا رقوم شامل ہوں گی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.