بجلی

1۔ وفاقی حکومت کسی صوبے میں بجلی پیدا کرنے کی غرض سے برقابی یا حرارتی برقی تنصیبات یا گرڈ اسٹیشن تعمیر کرسکے گی یا کراسکے گی اور بین الصوبائی ترسیلی تاریں بچھاسکے گی یا بچھواسکے گی:
مگر شرط یہ ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی صوبے میں پن بجلی کا پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کرنے یا تعمیر کرنے سے قبل ، متعلقہ صوبائی حکومت سے مشاورت کرئے گی۔
2۔ کسی صوبے کی حکومتـــــــ
(الف) جس حد تک اس صوبے کو قومی گرڈ سے بجلی فراہم کی گئی ہو، یہ مطالبہ کرسکے گی کہ صوبے کے اندر ترسیل و تقسیم کے لئے بجلی تھوک مقدار میں فراہم کی جائے؛
(ب) صوبے کے اندر بجلی کے صرف پر محصول عائد کرسکے گی؛
(ج) صوبے کے اندر استعمال کی غرض سے بجلی گھر اور گرڈ اسٹیشن تعمیر کرسکے گی اور ترسیلی تاریں بچھاسکے گی؛ اور
(د) صوبے کے اندر بجلی کی تقسیم کے لئے نرخ نامے کا تعین کرسکے گی۔
3۔ کسی بھی معاملے میں اس آرٹیکل کے تحت وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کے درمیان کسی بھی تنازعہ کی صورت میں، مذکورہ حکومتوں میں سے کوئی بھی مشترکہ مفادات کونسل میں تنازعہ کے تصفیہ کےلئے جاسکے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.