قومی اقتصادی کونسل

1۔ صدر ایک قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے گا جو ، حسبِ ذیل پر مشتمل ہوگی،ـــــ
(الف) وزیراعظم ، جو کہ اس کونسل کا چیئرمین ہوگا؛
(ب) وزراء اعلیٰ اور ہر صوبے سے ایک رُکن جسے وزیراعلیٰ نامزد کرئے گا؛ اور
(ج) چار دوسرے ارکان جن کو وزیراعظم وقتاََ فوقتاََ نامزد کرئے گا۔
2۔ قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لے گی اور، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دینے کے لئے ، مالیاتی ، تجارٹی، معاشرتی اوراقتصادی پالیسیوں کے بارے میں منصوبے وضع کرئے گی، اور ایسے منصوبے وضع کرتے وقت دوسرے عوامل کے درمیان ، متوازن ترقی اور علاقائی نصفت کو یقینی بنائے گی اور وہ پالیسی کے ان اصولوں سے رہنمائی حاصل کرئے گی جو حصہ دوم کے باب 2 میں درج ہیں۔
3۔ کونسل کے اجلاس کو چیئرمین یا کونسل کے نصف ارکان کے مطالبہ پر طلب کرسکے گا۔
4۔ کونسل کے سال میں کم از کم دو اجلاس ہوں گے اور کونسل کے اجلاس کے لئے کورم اس کے کل ممبران میں سے نصف ممبران کا ہوگا۔
5۔ کونسل مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو جواب دہ ہوگی اور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ہر ایوان کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرئے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.