کارہائے منصبی اور قواعد ضابطہ کار

1۔ کونسل ، وفاقی قانون سازی فہرست کے حصہ دوم میں معاملات کی نسبت پالیسی مرتب اور منضبط کرئے گی اور متعلقہ اداروں کی نگرانی اور کنٹرول کرئے گی۔
2۔ وزیراعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے تیس دنوں کے اندر کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔
3۔ کونسل کا ایک مستقل سیکرٹریٹ ہوگا اور کم از کم نوے ایام میں ایک بار اجلاس ہوگا:
مگر شرط یہ ہے کہ وزیراعظم کسی ضروری معاملے میں کسی صوبے کی درخواست پر اجلاس طلب کرسکتا ہے۔
4۔ کونسل کے فیصلوں کا اظہار اکثریت کی رائے کے مطابق ہوگا۔
5۔ تاوقتیکہ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اس بارے میں قانون کے ذریعے احکام وضع نہ کرئے ، کونسل اپنے قواعد ضابطہ کا روضع کرسکے گی۔
6۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اپنی مشترکہ نشست میں قرار داد کے ذریعے ، وفاقی حکومت کے توسط سے کونسل کو عمومی طورپر یا کسی خاص معاملے میں ایسی کاروائی کرنے کے لیے جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) مبنی برانصاف اور مناسب خیال کرئے وقتاََ فوقتاََ ہدایات جاری کرسکے گی اور کونسل ایسی ہدایات کی پابند ہوگی۔
7۔ اگر وفاقی حکومت یا کوئی صوبائی حکومت کونسل کے کسی فیصلے سے غیر مطمئن ہو، تو وہ اس معاملے کو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کی مشترکہ نشست میں بھیج سکے گی جس کا فیصلہ اس بارے میں حتمی ہوگا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.