LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

قومی اسمبلی وغیرہ سے متعلق احکام صوبائی اسمبلی وغیرہ پر اطلاق پذیر ہوں گے

By Super Admin
قومی اسمبلی وغیرہ سے متعلق احکام صوبائی اسمبلی وغیرہ پر اطلاق پذیر ہوں گے

دستور کے تابع، آرٹیکل 53 کی شق (2) تا (8) ، آرٹیکل 54 کی شق (2) اور (3) ، آرٹیکل 55، آرٹیکل 63 تا 67 ، آرٹیکل 69، آرٹیکل 77، آرٹیکل 87 اور آرٹیکل 88 کے احکام کا کسی صوبائی اسمبلی یا اس کی کسی کمیٹی یا اس کے ارکان یا صوبائی حکومت پر اور اس سے متعلق اطلاق ہوگا، لیکن اس طرح کہ ــ
(الف) ان احکام میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) ، کسی ایوان یا قومی اسمبلی کا کوئی حوالہ صوبائی اسمبلی کے حوالے کے طور پر پڑھاجائے گا؛
(ب) ان احکام میں صدر کا کوئی حوالہ صوبے کے گورنر کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائے گا؛
(ج) ان احکام میں وفاقی حکومت کا کوئی حوالہ صوبائی حکومت کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائےگا؛
(د) ان احکام میں وزیر اعظم کا کوئی حوالہ وزیر اعلیٰ کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائے گا؛
(ہ) ان احکام میں کسی وفاقی وزیر کا کوئی حوالہ کسی صوبائی وزیر کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائے گا؛
(و) ان احکام میں قومی اسمبلی پاکستان کو کوئی حوالہ یوم آغاز سے عین قبل موجود صوبائی اسمبلی کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائےگا ؛ اور
(ز) آرٹیکل 54 کی مذکورہ شق (2) اس طرح موئثر ہوگی گویا کہ اس کے فقرہ شرطیہ میں الفاظ "ایک سو تیس" کی بجائے لفظ " ایک سو" تبدیل کردیا گیا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.