LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ

By Super Admin
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ

1۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرار داد جسے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم از کم بیس فیصد نے پیش کیا ہو، قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی۔
2۔ شق (1) میں محولہ کسی قرار داد پر اس دن سے تین دن کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئے جائیں گے جس دن مذکورہ قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہو۔
3۔ شق (1) میں محولہ کسی قرارداد کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی سالانہ میزانیہ کے کیفیت نامے میں پیش کردہ رقوم کے مطالبات پر غور کررہی ہو۔
4۔ اگر شق (1) میں محولہ قرار داد کو قومی اسمبلی کی مجموعی رکنیت کی اکثریت سے منظور کرلیا جائے، تو وزیراعظم عہدے پر فائز نہیں رہے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.