LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت

By Super Admin
وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت

1۔ آرٹیکل 91 کی شقات (9) اور (10)کے تابع ، صدر وزیر اعظم کے مشورے پر مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ارکان میں سے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کا تقرر کرئے گا:
مگر شرط یہ ہے کہ ان وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تعداد جو سینیٹ کے رکن ہوں کسی بھی وقت وفاقی وزراء کی ایک چوتھائی تعداد سے زیادہ نہیں ہوگی:
مزید شرط یہ ہے کہ کابینہ کی کل تعداد ، بشمول وزرائے مملکت ، مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)کے مجموعی ارکان کے گیارہ فی صد سے زائد نہیں ہوگی:
مزید یہ بھی شرط ہے کہ مذکورہ بالا ترمیم اگلے عام انتخابات سے موئثر ہوگی جس کا دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ 2010 کے نفاذ کے بعد انعقاد ہوگا۔
2۔ عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ، کوئی وفاقی وزیر یا وزیر مملکت جدول سوم میں دی گئی عبارت میں صدر کے سامنے حلف اٹھائے گا۔
3۔ کوئی وفاقی وزیر یا وزیر مملکت صدر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکے گا یا صدر وزیراعظم کے مشورے پر اسے عہدے سےبرطرف کرسکے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.