LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مشترکہ اجلاس میں طریق کار

By Super Admin
مشترکہ اجلاس میں طریق کار

1۔ صدر ، قومی اسمبلی کے اسپیکراور چیئر مین سے مشورے کے بعد ، دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس اور باہمی رابطوں کی نسبت ضابطہ کار کے قواعد بناسکے گا۔
2۔ مشترکہ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کا اسپیکر یا ، اس کی عدم موجودگی میں ایسا شخص کرئے گا جس کو شق (1) کے تحت وضع شدہ قواعد کی رو سے متعین کی جائے۔
3۔ شق(1) کے تحت وضع شدہ قواعد کو مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مشترکہ اجلاس میں ان میں اضافہ کیا جاسکے گا، کمی بیشی کی جاسکے گی، ترمیم کی جاسکے گی یا انہیں تبدیل کیا جاسکے گا۔
4۔ دستور کے تابع ، کسی مشترکہ اجلاس میں تمام فیصلے حاضر اور رائے دینے والے ارکان کی اکثریت کے ووٹوں سے کئے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.