LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

عدالتیں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)کی کاروائی کی تحقیقات نہیں کریں گی

By Super Admin
عدالتیں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)کی کاروائی کی تحقیقات نہیں کریں گی

1۔ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)میں کسی بھی کاروائی کے جواز پر ضابطہ کار کی کسی بےقاعدگی کے بناء پر اعتراض نہیں کیا جائے گا۔
2۔ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا کوئی افسر یا رکن جسے دستور کی رو سے یا اس کے تحت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) میں ضابطہ کار یا انصرام کاروائی کو منضبط کرنے یا نظم برقرار رکھنے کے اختیارات دیئے گئے ہوں ان اختیارات کے استعمال کی نسبت کسی عدالت کے اختیار سماعت کے تابع نہیں ہوگا۔
3۔ اس آرٹیکل میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا وہی مفہوم ہوگا جو آرٹیکل 66 میں ہے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.