عام طریق کار (قواعد ضابطہ کاروغیرہ)
By Super Admin•

1۔ دستور کے تابع ، کوئی ایوان اپنے ضابطہ کار اور اپنی کاروائی کے انصرام کو منضبط کرنے کے لیے قواعد بناسکے گا اور اسے اس امر کے باوجود کام کرنے کا اختیار ہوگا کہ اس کی رکنیت میں کوئی جگہ خالی ہو، اور ایوان کی کوئی کاروائی اس بنائ پر ناجائز نہیں ہوگی کہ کچھ اشخاص جو ایسا کرنے کا حق نہیں رکھتے تھے ، کاروائی کے دوران بیٹھے ، ووٹ دیئے یا کسی اور صورت میں حصہ لیتے رہے۔
2۔ شق (1) کے تحت قواعد بننے تک ، کسی ایوان میں ضابطہ کا راور کاروائی کے انصرام کو صدر کے بنائے ہوئے قواعد ضابطہ کا رکے تحت منضبط کیا جائے گا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.