LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) کی رکنیت کیلئے اہلیت

By Super Admin
مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) کی رکنیت کیلئے اہلیت

مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) کے ارکان کی بابت احکام

1۔ کوئی شخص مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ ) کا رکن منتخب ہونے یا چنے جانے کا اہل نہیں ہوگا اگر ۔۔۔
(الف) وہ پاکستان کا شہری نہ ہو؛
(ب) وہ قومی اسمبلی کی صورت میں پچیس سال سے کم عمر کا ہو اور کسی انتخابی فہرست میں ووٹر کی حیثیت سے، ۔۔۔۔
(اول) پاکستان کے کسی حصہ میں، عام نشست یا غیر مسلموں کےلئے مخصوص کسی نشست پر انتخاب کے لئے درج نہ ہو؛ اور
(دوم) کسی صوبہ کے ایسے علاقے میں جہاں سے وہ خواتین کے لئے مخصوص نشست پر انتخاب کے لئے رکنیت چاہتی ہو، درج نہ ہو۔
(ج) وہ سینیٹ کی صورت میں تیس سال سے کم عمر کا ہو اور کسی صوبے کے کسی علاقے میں یا ، جیسی بھی صورت ہو، وفاقی دارالحکومت میں جہاں سے وہ رکنیت چاہتا ہو بطور ووٹر درج نہ ہو؛
(د) وہ اچھے کردار کا حامل نہ ہو اور عام طور پر احکام اسلام سے انحراف مین مشہور ہو؛
(ہ) وہ اسلامی تعلیمات کا خاطر خواہ علم نہ رکھتا ہو اور اسلام کے مقرر کردہ فرائض کا پابند نیز کبیرہ گناہوں سے مجتنب نہ ہو؛
وہ سمجھدار ، پارسا نہ ہو اور فاسق ہو اور ایماندار اور امین نہ ہو ، عدالت نے اس کے برعکس قرار نہ دیا ہو؛ اور
(ز) اس نے قیام پاکستان کے بعد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کیا ہو یا نظریہ پاکستان کی مخالفت کی ہو۔
2۔ پیرا جات (د) اور (ہ) میں صراحت کردہ نااہلیوں کا کسی ایسے شخص پر اطلاق نہیں ہوگا جو غیر مسلم ہو ، لیکن ایسا شخص اچھی اخلاقی شہرت کا حامل ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.