چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین
By Super Admin•

1۔ سینیٹ کی باضابطہ طور پر تشکیل ہوجانے کے بعد، یہ اپنے پہلے اجلاس میں اور باستثنائے دیگر کاروائی ، اپنے ارکان میں سے ایک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرئے گی اور جتنی بار بھی چیئر مین کا عہدہ خالی ہوجائے ، سینیٹ ایک اور رکن کو چیئر مین یا جیسی بھی صورت ہو، ڈپٹی چیئرمین کے طور پر منتخب کرئے گی۔
2۔ چیئر مین یا ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی میعاد اس دن سے تین سال ہوگی جس پر اس نے اپنا عہدہ سنبھالا ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.