LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

سینیٹ

By Super Admin
سینیٹ

1۔ سینیٹ (چھیانوے) ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں سے، ۔۔۔۔۔۔
(الف) چودہ ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
(ب) *****
(ج) دو عام نشستوں پر اور ایک خاتون اور ایک ٹیکنو کریٹ بشمول عالم وفاقی دارالحکومت سے ایسے طریقے سے منتخب کئے جائیں گے جو صدر فرمان کے ذریعے مقرر کرئے؛
(د) چار خواتین ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
(ہ) چار ٹیکنو کریٹ بشمول علمائ ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛ اور
(و) چار غیر مسلم، ہر صوبے سے ایک ، ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛
مگر شرط یہ ہے کہ پیرا (د) دستور (اٹھارویں ترمیم) ایکٹ 2010ء کے آغاز نفاذ کے بعد
سینیٹ کے اگلے الیکشن سے موئثر ہوگا۔
2۔ سینیٹ میں ہر صوبے کے لئے متعین نشستوں کو پُر کرنے کے لئے انتخاب ، واحد قابل انتقال ووٹ کے ذریعے متناسب نمائندگی کے نظام کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
3۔ سینیٹ تحلیل کے تابع نہیں ہوگی لیکن اس کے ارکان کی میعاد جو بحسب ذیل سبکدوش ہوں گے چھ سال ہوگی:-
(الف) شق (1) کے پیرا (الف) میں محولہ ارکان میں سے ، سات پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے اور سات اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے؛
(ب) ****
(ج) مذکورہ بالا شق کے پیرا (ج) میں محولہ ارکان میں سے،۔۔۔۔۔
(اول) عام نشست پر منتخب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہوجائے گا اور دوسرا اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہوجائے گا؛ اور
(دوم) ٹیکنو کریٹ کےلیے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والا ایک رکن پہلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہو جائے گا اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ایک رکن اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائے گی؛
(د) مذکورہ بالا شق کے پیرا (د) محولہ ارکان میں سے ، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے اور دوا گلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے؛
(ہ) مذکورہ بالا شق کے پیرا (ہ) میں محولہ ارکان میں سے ، دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے اور
(و) مذکورہ بالا شق کے پیرا (و) میں محولہ ارکان میں سے دو پہلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے اور دو اگلے تین سال کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے؛
مگر شرط یہ ہے کہ الیکشن کمیشن غیر مسلموں کی نشستوں کی پہلی میعاد کے لیے قرعہ اندازی
کرئے گا کہ کون سے دو ارکان پہلے تین سال کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔
(3/الف) شق (1) کے پیرا (ب) اور شق (3) کے پیرا (ب) کے حذف ہونے کے باوجود ، وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات سے سینیٹ کے موجودہ اراکین اپنے متعلقہ عہدہ کی مدت کے انقضا ئ تک بدستور رہیں گے اور مذکورہ بالا مدت کے انقضائ پر ، یہ شق حذف شدہ سمجھی جائے گی۔
4۔ کسی اتفاقیہ خالی جگہ کو پُر کرنے کے لئے منتخب شدہ شخص کے عہدے کی میعاد اس رکن کی غیر منقطی میعاد ہوگی جس کی خالی جگہ اس نے پُر کی ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.