صدر کے عہدے کی میعاد
By Super Admin•

1۔ دستور کے تابع، صدر اس دن سے جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے گا، پانچ سال کی مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہےگا:
مگر شرط یہ ہے کہ صدر اپنی معیاد ختم ہوجانے کے باوجود ، اپنے جانشین کے عہدے سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے گا۔
2۔ دستور کے تابع ، صدر کے عہدے پر فائز کوئی شخص ، اس عہدے کے لئے دوبارہ انتخاب کا اہل ہوگا لیکن کوئی شخص دو متواتر میعادوں سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوگا۔
3۔ صدر قومی اسمبلی کے اسپیکر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکے گا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.