LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

صدر کے عہدے کی شرائط

By Super Admin
صدر کے عہدے کی شرائط

۱۔ صدر پاکستان کی ملازمت میں کسی منفعت بخش عہدہ پر فائز نہیں ہوگا اور نہ کوئی دوسری حیثیت اختیار کرئے گا جو خدمات کے صلہ میں معاوضہ کے حق کی حامل ہو۔
۲۔ صدر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) یا کسی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب کے لئے امیدوار نہیں ہوگا؛ اور اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن صدر کی حیثیت سے منتخب ہوجائے تو مجلس ِ شوریٰ (پارلیمنٹ) میں یا ، جیسی بھی صورت ہو ، صوبائی اسمبلی میں اس کی نشست اس دن خالی ہوجائے گی جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.