عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح وبہبود کا فروغ

مملکت۔۔۔
(الف) عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرکے، دولت اور وسائل پیدا وار و تقسیم و چند اشخاص کے ہاتھوں میں اس طرح جمع ہونے سے روک کرکہ اس سے مفاد عامہ کو نقصان پہنچے اور آجروماجو ر اور زمیندار اور مزارع کے درمیان حقوق کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دے کر بلا لحاظ جنس ، ذات ، مذہب یا نسل ، عوام کی فلاح و بہبود کے حصول کی کوشش کرئے گی؛
(ب) تمام شہریوں کے لئے ، ملک میں دستیاب وسائل کے اندر ، معقول آرام و فرصت کے ساتھ کام اور مناسب روزی کی سہولتیں مہیا کرے گی؛
(ج) پاکستان کی ملازمت میں، یا بطورت دیگر ملازم تمام اشخاص کو لازمی معاشرتی بیمہ کے ذریعے یا کسی اور طرح معاشرتی تحفظ مہیا کرئے گی؛
(د) ان تمام شہریوں کے لئے جو کمزوری ، بیماری یا بیروزگاری کا باعث مستقل یا عارضی طور پر اپنی روزی نہ کماسکتے ہوں بلالحاظ جنس ، ذات ، مذہب یا نسل ، بنیادی ضروریات زندگی مثلاََ خوراک ، لباس ، رہائش ، تعلیم اور طبی امداد مہیا کرئے گی؛
(ہ) پاکستان کی ملازمت کے مختلف درجات میں اشخاص سمیت ، افراد کی آمدنی اور کمائی میں عدم مساوات کو کم کرئے گی؛
(و) رباء کو جتنی جلد ممکن ہو ختم کرئے گی؛ اور
(ز) تمام وفاقی ملازمتوں میں بشمول خود مختار اداروں اور کارپوریشنوں کے جن کا قیام وفاقی حکومت کے ذریعے عمل میں آیا ہو، یا وفاقی حکومت کی زیر نگرانی ہوں، صوبوں کا حصہ یقینی بنایا جائے گا اور ماضی میں صوبوں کے حصوں کی تقسیم میں ہونے والی فرد گزاشت کو درست کیا جائے گا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.