اسلامی طریق زندگی
By Super Admin•

۱۔ پاکستان کے مسلمانوں کو، انفرادی اور اجتماعی طور پر ،اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق مرتب کرنے کے قابل بنانے کے لئے اور انہیں ایسی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن کی مدد سے وہ قرآن پاک اور سنت کے مطابق زندگی کا مفہوم سمجھ سکیں۔
۲۔ پاکستان کے مسلمانوں کے بارے میں مملکت مندرجہ ذیل کے لئے کوشش کرئےگی۔
(الف) قرآن پاک اور اسلامیات کی تعلیم کو لازمی قرار دینا ، عربی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کے لئے سہولت بہم پہنچانا اور قرآن پاک کی صحیح اور من و عن طباعت اور اشاعت کا اہتمام کرنا؛
(ب) اتحاد اور اسلامی اخلاقی معیاروں کی پابندی کو فروغ دینا؛ اور
(ج) زکوۃٰ ، عشر، اوقاف اور مساجد کی باقاعدہ تنظیم کا اہتمام کرنا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.