حکمتِ عملی کے اصول

۱۔ اس باب میں بیان کردہ اصول حکمت عملی کے اصول کہلائیں گے اور مملکت کے ہر شعبے اور ہیئت مجاز کی اور مملکت کے کسی شعبے یا ہیئت مجاز کی طرف سے کارہائے منصبی انجام دینے والے ہر شخص کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان اصولوں کے مطابق ، جہاں تک کہ وہ اس شعبے یا ہیئت مجاز کے کارہائے منصبی سے تعلق رکھتے ہوں ، عمل کرئے۔
۲۔ جہاں تک حکمتِ عملی کے کسی مخصوص اصول پر عمل کرنے کا انحصار اس غرض کے لئے وسائل کے میسر ہونے پر ہوتو وہ اصول ان وسائل کی دستیابی پر مشروط تصور کیا جائے گا۔
۳۔ ہر سال کی نسبت ، صدر وفاق کے امور کے متعلق ، اور ہر صوبے کا گورنر اپنے صوبے کے امور کے متعلق ، حکمتِ عملی کے اصولوں پر عمل کرنے اور ان کی تعمیل کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کرائے گا، اور مجلس شوریٰ کا ہر ایک ایوان (پارلیمنٹ ) یا صوبائی اسمبلی کے سامنے ، جیسی بھی صورت ہو، پیش کرائے گا، اور مذکورہ رپورٹ پر بحث کے لئےقومی اسمبلی اور سینیٹ یا صوبائی اسمبلی کے ، جیسی بھی صورت ہو، قواعد ضابطہ کار میں گنجائش رکھی جائے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.