LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مذہب وغیرہ کے بارے میں تعلیمی ادارون سے متعلق تحفظات

By Super Admin
مذہب وغیرہ کے بارے میں تعلیمی ادارون سے متعلق تحفظات

۱۔ کسی تعلیمی ادارے میں تعلیم پانے والے کسی شخص کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے یا کسی مذہبی تقریب میں حصہ لینے یا مذہبی عبادت میں شرکت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، اگر ایسی تعلیم، تقریب یا عبادت کا تعلق اس کے اپنے مذہب کے علاوہ کسی اور مذہب سے ہو۔
۲۔ کسی مذہبی ادارے کے سلسلے میں محصول لگانے کی بابت استثناءیا رعایت منظور کرنے میں کسی فرقے کے خلاف کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا۔
۳۔ قانون کے تابع۔۔۔۔
(الف) کسی مذہبی فرقے یا گروہ کو کسی تعلیمی ادارے میں جو کلی طور پر اس فرقے یا گروہ کے زیر اہتمام چلایا جاتا ہو، اس فرقے یا گروہ کے طلباء کو مذہبی تعلیم دینے کی ممانعت نہ ہوگی ؛ اور
(ب) کسی شہری کو محض نسل، مذہب ، ذات یا مقام پیدائش کی بناءپر کسی ایسے تعلیمی ادارے میں داخل ہونے سے محروم نہیں کیا جائے گا جسے سرکاری محاصل سے امداد ملتی ہو۔
۴۔ اس آرٹیکل میں مذکور کوئی امر معاشرتی یا تعلیمی اعتبار سے پسماندہ شہریوں کی ترقی کے لئے کسی سرکاری ہیئت مجاز کی طرف سے اہتمام کرنے میں مانع نہ ہوگا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.