Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

عدالت عظمیٰ کے حکم ناموں کا اجراء اور تعمیل
1۔ آرٹیکل 175کی شق (2) کے تابع عدالت عظمیٰ کو اختیار ہوگا کہ وہ ایسی ہدایت ، احکام یا ڈگریاں جاری کرئے جو کسی ایسے مقدمہ یا معاملہ میں جو اس کے سامنے زیر سماعت ہو، مکمل انصاف کرنے کے لئے ضروری ہوں ، ان میں کوئی ایسا حکم بھی شامل ہے جو کسی شخص کے حاضر کئے جانے ، یا کسی دستاویز کو برآمد کرنے یا پیش کرنے کے لئے صادر کیا جائے۔ 2۔ ایسی کوئی ہدایت ، حکم یا ڈگری، پاکستان بھر میں قابل نفاذ ہوگی اور، جب…

عدالت عظمیٰ کا مقدمات منتقل کرنے کا اختیار
عدالت عظمیٰ ، اگر وہ انصاف کے مفاد میں ایسا کرنا قرین مصلحت خیال کرئے، کسی مقدمے ، اپیل یا دیگر کاروائی کو کسی عدالت عالیہ کے سامنے زیر سماعت ہوکسی دیگر عدالت عالیہ کو منتقل کرسکے گی۔

مشاورتی اختیار سماعت
1۔ اگر کسی وقت صدر مناسب خیال کرئے کہ کسی قانونی مسئلہ کے بارے میں جس کو وہ عوامی اہمیت کا حامل خیال کرتا ہو، عدالت عظمیٰ کی رائے حاصل کی جائے ، تو وہ اس مسئلے کو عدالت عظمیٰ کے غور کےلئے بھیج سکے گا۔ 2۔ عدالت عظمیٰ بایں طور محولہ مسئلہ پر غور کرئے گی اور صدر کو اس مسئلے کے بارے میں اپنی رائے سے مطلع کرئےگی۔

شُفع (3)
وہ رجسٹری اکنو لج منٹ ڈیو آپ بجھواتے ہیں وہ انکاری واپس آتی ہے یا وہ دینے کے بعد اکنو لج منٹ ڈیوکا کارڈ آپ کے پاس آتا ہے اس کی کاپی ساتھ لگا نی ہے ۔ اب تو خیر ہر جگہ پے پوسٹل سروس موجود ہے لیکن جب موجو د نہیں ہوتی تھی تو صرف رجسٹری جاتی ہوتی تھی اس نے دو ہفتے کا جو ہے نہ ڈاک لینی چلی جانی اکنو لج منٹ ڈیوکی سہولت نہیں ہوتی تھی تو رجسٹری بھی چل جاتی تھی لیکن اب ہے اب ہے لیکن آپ نے رجسٹری وہ…

شُفع (2)
سب سے پہلے طلبِ مواطبت پہلی طلب آپ اپنی بیٹھک میں ، آپ اپنے ڈیڑے میں ، آپ زید کے گھر، آپ بکر کے گھر آپ کسی جگہ بیٹھے ہوئے ہیں دو چار چھ بندوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی وقت آپ بیٹھے ہوئے ہیں فرض کریں 18-11-2018 کوآپ رات آٹھ بجے اپنے ملکیتی ڈیڑہ واقع موضع فلاں فلاں پے بیٹھے ہوئے ہیں آپ کے ساتھ ا،ب،چ بندے بیٹھے ہوئے ہیں اب آپ نے کیا کیا بتا دیا ۔ آپ نے دن،مہینہ اور سال بتا دیا آپ…

شُفع (1)
بہت ہی اہم موضوع پے آج یہ لیکچر ہے اور اس کو آسان کرنے میں بڑی محنت کرنی پڑی کیونکہ قانونی کی دنیا میں اور خاص طور پر دیونی قوانین میں یہ قانون اور اس قانون پر عمل کروانا ناصر ف وکلاء کے لئے بلکہ ججز کے لئے بھی سب سے مشکل ہے ۔ بار بار مجھے کہا گیا کہ اس قانون کے بارے میں بتائیں بڑی کاوش کے بعد اس کو انتہائی آسان کیا ہے تاکہ آپ کو اس کی سمجھ لگ سکے یہ قانون ہے شُفع کے بارے میں اس کوپنجاب میں…

سیف سٹی پروجیکٹ
آج جس موضوع پے لیکچر دینے جارہا ہوں وہ آج زبان زد عام ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ شروع ہوا اورلاہور شہر میں اور کچھ دیگر شہروں میں ٹریفک سگنل کے پاس کیمرے لگادیئے گئے بڑے ہائی کوالٹی کیمرے لگا دئیے گئے ۔ اس مقصد کے لئے کہ اگر کوئی سگنل کی خلاف ورزی کرتا ہے ٹریفک اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے تواس کو ان کو اس کیمروں کی مدد سے پکڑا جائے گا اور پکڑنے کے بعد ان کو ای ٹکٹ کے ساتھ اس کے ایڈریس پے بھیجوادیا…

سپرداری اور حاضری معافی
سپرداری کیا ہوتی ہے؟سپرد سے نکلا ہے حوالے سے نکلا ہے سپرداری ۔ جب کوئی مقدمہ رجسٹر ہو یا کسی حوالے سے کوئی ایجنسی کسی چیز کو لاوارث سمجھتے ہوئے اٹھا کر لے جائے تو اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے واپس لینے کا میں اس کو ایسے واضع کروں گا ۔ ایک مثال دونگا مثالیں بے شمار ہیں لیکن ایک مثال دے دوں گاکہ اے کی گاڑی گھر کے باہرسے چوری ہوجاتی ہے وہ ایف آئی آر درج رجسٹر کروادیتا ہے اب اس ایف آئی آرکے درج…

عدالتِ عظمیٰ کا اختیار سماعت مرافعہ
1۔ اس آرٹیکل کے تابع ، عدالت عظمیٰ کو کسی عدالت عالیہ کے صادر کردہ فیصلوں ، ڈگریوں ، حتمی احکام یا سزائو ں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے اور ان پر فیصلہ صادر کرنے کا اختیار ہوگا۔ 2۔ کسی عدالت عالیہ کے صادر کردہ کسی فیصلے ، ڈگری، حتمی حکم یا سزا کے خلاف اپیل عدالت عظمیٰ میں دائر کی جاسکے گیـــــ (الف ) اگر عدالت عالیہ نے اپیل پر کسی ملزم کے بری ہونے کے حکم کو بدل دیا ہو اور سے سزائے موت یا جس دوام…