Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ
1۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرار داد جسے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم از کم بیس فیصد نے پیش کیا ہو، قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی۔ 2۔ شق (1) میں محولہ کسی قرار داد پر اس دن سے تین دن کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئے جائیں گے جس دن مذکورہ قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہو۔ 3۔ شق (1) میں محولہ کسی قرارداد کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے…

وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا
صدر وزیراعظم سے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے کہہ سکے گا جب تک کہ اس کا جانشین وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہ ہوجائے۔

مشیران
1۔ صدر وزیراعظم کے مشورے پر ایسی شرائط پر جو وہ متعین کرئے زیادہ سے زیادہ پانچ مشیر مقرر کرسکے گا۔ 2۔ آرٹیکل 57کے احکام کا کسی مشیر پر بھی اطلاق ہوگا۔

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت
1۔ آرٹیکل 91 کی شقات (9) اور (10)کے تابع ، صدر وزیر اعظم کے مشورے پر مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ارکان میں سے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کا تقرر کرئے گا: مگر شرط یہ ہے کہ ان وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تعداد جو سینیٹ کے رکن ہوں کسی بھی وقت وفاقی وزراء کی ایک چوتھائی تعداد سے زیادہ نہیں ہوگی: مزید شرط یہ ہے کہ کابینہ کی کل تعداد ، بشمول وزرائے مملکت ، مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)کے مجموعی ارکان کے…

کابینہ
1۔ صدر کو اس کے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں مدد اور مشورہ دینے کے لئے وزراء کی ایک کابینہ ہوگی جس کا سربراہ وزیراعظم ہوگا۔ 2۔ قومی اسمبلی کا اجلاس قومی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے بعد اکیسویں دن ہوگا، تاوقتیکہ اس سے پہلے صدر اجلاس طلب نہ کرلے۔ 3۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کسی بھی دوسری کا روائی کو چھوڑ کر کسی بحث کے بغیر ، اپنے مسلم اراکین میں سے ایک کا…

باب3۔ وفاقی حکومت
1۔ دستور کے مطابق ، وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق کا عاملانہ اختیار صدر کے نام سے استعمال کیا جائے گا، جو وزیراعظم اور وفاقی وزراء پر مشتمل ہوگا، جو وزیراعظم کے ذریعے کام کریں گے جو کہ وفاق کا چیف ایگزیکٹیو ہوگا۔ 2۔ دستور کے تحت اپنے کارہائے منصبی کو وزیراعظم خواہ بلاواسطہ یا وفاقی وزراء کے ذریعے بجا لائے گا۔

آرڈیننس ( صدر کا آرڈیننس نافذ کرنے کا اختیار)
1۔ صدر ، سوائے جبکہ سینیٹ یا قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو، اگر اس بارے میں متمئن ہو کہ ایسے حالات موجود ہیں جن کی بناء پر فوری کاروائی ضروری ہوگئی ہے تو وہ حالات کے تقاضے کے مطابق آرڈیننس وضع اور نافذ کرسکے گا۔ 2۔ اس آرٹیکل کے تحت نافذ کردہ کوئی آرڈیننس وہی قوت و اثر رکھے گا جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کا ہوتاہے اور ویسی ہی پابندیوں کے تابع ہوگا جو مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ ) کے اختیار…

مالیاتی کمیٹی
1۔ منظور شدہ مد بندی کے دائر ے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے خرچ پر قومی اسمبلی یا جیسی بھی صورت ہو، سینیٹ اپنی مالیاتی کمیٹی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کنٹرول کرئے گی۔ 2۔ مالیاتی کمیٹی اسپیکر، یا جیسی بھی صورت ہو، چیئرمین ، وزیر مالیات اور ایسےدیگر ارکان پر مشتمل ہوگی جنہیں اس کے لئے قومی اسمبلی یا جیسی بھی صورت ہو، سینیٹ منتخب کرئے۔ 3۔ مالیاتی کمیٹی اپنے طریقہ کار کے انضباط کے لئے قواعد وضع…

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیکرٹریٹ
1۔ ہر ایوان کا سیکرٹریٹ الگ ہوگا: مگر شرط یہ ہے کہ اس شق میں مذکورہ کوئی امر دونوں ایوانوں کے لئے مشترک اسامیاں وضع کرنے میں مانع نہ سمجھا جائے گا۔ 2۔ مجلس ِ شوری (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے کسی ایوان کے عملہ معتمدی میں بھرتی نیز مقرر کردہ اشخاص کی شرائط ملازمت کو منضبط کرسکے گی۔ 3۔ تاوقتیکہ مجلسِ شوری (پارلیمنٹ) شق (2) کے تحت قانون وضع نہ کرئے ، اسپیکر یا جیسی بھی صورت ہو، چیئر مین ، صدر کی…