Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

بجلی
1۔ وفاقی حکومت کسی صوبے میں بجلی پیدا کرنے کی غرض سے برقابی یا حرارتی برقی تنصیبات یا گرڈ اسٹیشن تعمیر کرسکے گی یا کراسکے گی اور بین الصوبائی ترسیلی تاریں بچھاسکے گی یا بچھواسکے گی: مگر شرط یہ ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی صوبے میں پن بجلی کا پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کرنے یا تعمیر کرنے سے قبل ، متعلقہ صوبائی حکومت سے مشاورت کرئے گی۔ 2۔ کسی صوبے کی حکومتـــــــ (الف) جس حد تک اس صوبے کو قومی…

قومی اقتصادی کونسل
1۔ صدر ایک قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے گا جو ، حسبِ ذیل پر مشتمل ہوگی،ـــــ (الف) وزیراعظم ، جو کہ اس کونسل کا چیئرمین ہوگا؛ (ب) وزراء اعلیٰ اور ہر صوبے سے ایک رُکن جسے وزیراعلیٰ نامزد کرئے گا؛ اور (ج) چار دوسرے ارکان جن کو وزیراعظم وقتاََ فوقتاََ نامزد کرئے گا۔ 2۔ قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لے گی اور، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دینے کے لئے ، مالیاتی…

آب رسائیوں میں مداخلت کی شکایات
1۔ اگر کسی صوبے ، وفاقی دارالحکومت یا ان کے باشندوں میں سے کسی کے ، کسی قدرتی سرچشمہ آب رسانی سے پانی کے حصول یا منبع کے مفادات پر مندرجہ ذیل امور کی وجہ سے مضر اثر پڑا ہو، یا پڑنے کا امکان ہوـــــــ (الف) کوئی عاملانہ کا روائی یا قانون سازی جو زیر عمل لائی گئی ہو منظور کیا گیا ہو، یا جس کے زیرِ عمل لائے جانے یا منظور کئے جانے کی تجویز ہو؛ یا (ب) مذکورہ سرچشمے سے پانی کے استعمال اور تقسیم یا…

کارہائے منصبی اور قواعد ضابطہ کار
1۔ کونسل ، وفاقی قانون سازی فہرست کے حصہ دوم میں معاملات کی نسبت پالیسی مرتب اور منضبط کرئے گی اور متعلقہ اداروں کی نگرانی اور کنٹرول کرئے گی۔ 2۔ وزیراعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے تیس دنوں کے اندر کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔ 3۔ کونسل کا ایک مستقل سیکرٹریٹ ہوگا اور کم از کم نوے ایام میں ایک بار اجلاس ہوگا: مگر شرط یہ ہے کہ وزیراعظم کسی ضروری معاملے میں کسی صوبے کی درخواست پر اجلاس طلب کرسکتا…

مشترکہ مفادات کی کونسل
1۔ مشترکہ مفادات کی ایک کونسل ہوگی، جسے اس باب میں کونسل کہا گیا ہے جس کا تقرر صدر کرئے گا۔ 2۔ کونسل حسبِ ذیل پر مشتمل ہوگی،ــــــــ (الف ) وزیراعظم جو کہ کونسل کا چیئرمین ہوگا؛ (ب) صوبوں کے وزراء اعلیٰ ؛ اور (ج) وفاقی حکومت سے تین ارکان جن کو وقتاََ فوقتاََ وزیراعظم نامزد کرئے گا۔ 4۔ کونسل مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سامنے جواب دہ ہوگی اور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے دونوں ایوانوں میں سالانہ رپورٹ…

باب3۔ خاص احکام
قومی سلامتی کونسل دستور (سترھویں ترمیم) ایکٹ 2003 ء (نمبر3 بابت 2003ء ) کی دفعہ 5 کی رو سے حذف کردیا گیا، جو کہ قبل ازیں فرمان چیف ایگزیکٹو نمبر24 مجریہ 2002ء کے آرٹیکل 3 اور جدول کی رو سے شامل کیا گیا تھا؛ جیسا کہ بعض وضع شدہ قوانین کی رو سے ترمیم کی گئی (دیکھیے آرٹیکل 267ب۔)

وفاقی اغراض کے لئے اراضی کا حصول
اگر وفاق کسی ایسی اراضی کو جو کسی صوبے میں واقع کسی ایسے مقصد کے لئے جو کسی ایسے معاملے سے متعلق ہو جس کے بارے میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو قوانین وضع کرنے کا اختیار ہو ، حاصل کرنا ضروری خیال کرئے تو وہ اس صوبے کو حکم دے سکے گا کہ وہ اس اراضی کو وفاق کی طرف سے اور اس کے خرچ پر حاصل کرئے یا اگر اراضی صوبہ کی ملکیت ہو تو اسے وفاق کے نام ایسی شرائط پر منتقل کردے ، جو طے پا جائیں یا، طے نہ پانے کی…

بین الصوبائی تجارت
1۔ شق (2) کے تابع ، پاکستان بھر میں تجارت ، بیوپار اور رابطہ کی آزادی ہوگی۔ 2۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)قانون کے ذریعے ، ایک صوبہ اور دوسرے صوبے کے درمیان یا پاکستان کے اندر کسی حصے میں ، تجارت بیوپار یا رابطہ کی آزادی پر ، ایسی پابندیاں عائد کرسکے گی جو مفادعامہ کے لیے درکار ہوں۔ 3۔ کسی صوبائی اسمبلی یا کسی صوبائی حکومت کو اختیار نہیں ہوگا کہـــــــ (الف) کوئی ایسا قانون بنائے یا کوئی ایسی انتظامی…

سرکاری کاروائیوں وغیرہ کا پورے طور پر متعبر اور وقیع ہونا
ہر صوبے کی سرکاری کاروائیوں اور ریکارڈوں ، اور عدالتی کاروائیوں کو پاکستان بھر میں پوری طرح معتبر اور وقیع سمجھا جائے گا۔