LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

332 results in General Articles · Clear filters

عدالتِ عالیہ کا اختیارِ سماعت
General Articles

عدالتِ عالیہ کا اختیارِ سماعت

1۔ اگر کسی عدالت عالیہ کو اطمینان ہو کہ قانون میں کسی اور مناسب چارہ جوئی کا انتظام نہیں ہے تو وہ، دستور کے تابع،ــــــ (الف) کسی فریق دادخواہ کی درخواست پر ، بذریعہ حکم،ــــــ (اول) اس عدالت کے علاقائی اختیار سماعت میں وفاق، کسی صوبے یا کسی مقامی ہیئت مجاز کے امور کے سلسلے میں فرائض انجام دینے والے کسی شخص کو ہدایت دے سکے گی کہ وہ کوئی ایسا کام کرنے سے اجتناب کرئے ، جس کے کرنے کی اجازت اسے…

By Super Admin18 Feb 2020
عدالتِ عالیہ کا صدر مقام
General Articles

عدالتِ عالیہ کا صدر مقام

1۔ یوم آغاز سے عین قبل موجود ، ہر عدالت عالیہ کا صدر مقام اس مقام پر رہے گا، جہاں اس کا مذکورہ مقام اس دن سے قبل موجود تھا۔ 1۔ (الف) دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کے لئے عدالت کا صدر مقام اسلام آباد ہوگا۔ 2۔ ہر ایک عدالت عالیہ اور جج صاحبان اور اس کی ڈویثرنل عدالتیں اس کے صدر مقام پر اور اس کے بینچوں کے مقامات پر اجلاس کریں گی اور ، اپنے علاقائی اختیار سماعت کے اندر کسی مقام پر ایسے ججوں پر…

By Super Admin17 Feb 2020
اضافی جج
General Articles

اضافی جج

کسی وقت جبکہـــــ (الف) کسی عدالت عالیہ کے کسی جج کا عہدہ خالی ہو؛یا (ب) کسی عدالت عالیہ کا کوئی جج موجود نہ ہو یا کسی دیگر بناء پر اپنے عہدے کے کارہائے منصبی انجام دینے سے قاصر ہو؛یا (ج) کسی وجہ سے کسی عدالت کے ججوں کی تعداد بڑھا نا ضروری ہو، تو صدر آرٹیکل 193 کی شق (1) میں مقررہ طریقے سے کسی ایسے شخص کو جو عدالت عالیہ کا جج مقرر کئے جانے کا اہل ہو، اس عدالت کے اضافی جج کے طور پر اتنی مدت کے…

By Super Admin17 Feb 2020
قائم مقام چیف جسٹس
General Articles

قائم مقام چیف جسٹس

کسی وقت جبکہــــــ (الف) کسی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہو؛یا (ب) کسی عدالت عالیہ کا چیف جسٹس موجود نہ ہو، یا کسی دیگر بناء پر اپنے عہدے کے کارہائے منصبی انجام دینے سے قاصر ہو، تو صدر چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے اس عدالت عالیہ کے دیگر ججوں میں سے کسی کو مقرر کرئے گا یا عدالت عظمیٰ کے ججوں میں سے کسی سے درخواست کرسکے گا۔

By Super Admin17 Feb 2020
فارغ الخدمت ہونے کی عمر
General Articles

فارغ الخدمت ہونے کی عمر

کسی عدالت عالیہ کا کوئی جج 62 سال کی عمر کو پہنچنے تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا، تاوقتیکہ وہ قبل ازیں مستعفی نہ ہو جائے یا دستور کے مطابق عہدہ سے برطرف نہ کردیا جائے۔

By Super Admin17 Feb 2020
عہدے کا حلف
General Articles

عہدے کا حلف

اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کسی عدالت عالیہ کا چیف جسٹس گورنر کے سامنے، اور عدالت کا کوئی دوسرا جج چیف جسٹس کے سامنے ، اس عبارت میں حلف اٹھائے گا جو جدول سوم میں درج کی گئی ہے: مگر شرط یہ ہے کہ عدالت عالیہ اسلام آباد کا چیف جسٹس صدر کے سامنے حلف اٹھائے گا اور اس عدالت کے دوسرے جج عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔

By Super Admin17 Feb 2020
عدالت عالیہ کے ججوں کا تقرر
General Articles

عدالت عالیہ کے ججوں کا تقرر

1۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اور دوسرے ججوں میں سے ہر ایک کا تقرر صدر آرٹیکل 175 الف کی مطابقت میں کرئے گا۔ 2۔ کوئی شخص کسی عدالتِ عالیہ کا جج مقرر نہیں کیا جائے گا، تاوقتیکہ وہ پاکستان کا شہری نہ ہو، کم از کم پینتالیس سال کی عمر کا نہ ہو اورــــــ (الف) کم از کم دس سال تک یا مختلف اوقات میں اتنی مدت تک جو مجموعی طور پر دس سال سے کم نہ ہو، کسی عدالت عالیہ کا ایڈووکیٹ نہ رہا ہو (جس میں کوئی ایسی…

By Super Admin17 Feb 2020
باب3۔ عدالت ہائے عالیہ  (عدالت عالیہ کی تشکیل)
General Articles

باب3۔ عدالت ہائے عالیہ (عدالت عالیہ کی تشکیل)

1۔ کوئی عدالت عالیہ ایک چیف جسٹس اور اتنے دیگر ججوں پر مشتمل ہوگی جن کی تعداد قانون کے ذریعے متعین کی جائے گی، یا اس طرح متعین ہونے تک ، جو صدر مقرر کرئے۔ 2۔ عدالت عالیہ سندھ و بلوچستان، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں کےلئے مشترکہ عدالت عالیہ کے طور پر کام کرنا بند کردے گی۔ 3۔ صدر فرمان کےذریعے ، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں سے ہر ایک کےلئے ایک عدالت عالیہ قائم کرئے گا اور فرمان میں دو عدالت ہائے…

By Super Admin17 Feb 2020
قواعد طریق کار
General Articles

قواعد طریق کار

دستور اور قانون کے تابع ، عدالت عظمیٰ ، عدالت کے معمول اور طریقِ کا رکو منضبط کرنے کے لئے قواعد وضع کرسکے گی۔

By Super Admin17 Feb 2020