Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

پہلے صدر کا حلف
دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، پہلا صدر، چیف جسٹس پاکستان کی غیر حاضری میں آرٹیکل 42 میں محولہ حلف قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے اٹھا سکے گا۔

ملازمت پاکستان میں اشخاص کا عہدوں پر برقرار رہنا وغیرہ
1۔ دستور کے تابع اور آرٹیکل 240 کے تحت قانون بننے تک، کوئی شخص جو یوم آغاز سے عین قبل ملازمت پاکستان میں تھا، اس تاریخ سے انہی قیود و شرائط پر ملازمت پاکستان میں برقرار رہے گا، جن کا اس دن سے عین قبل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عبوری دستور کے تحت اس پر اطلاق ہوتا تھا۔ 2۔ شق(1) اس شخص کی بابت بھی اطلاق پذیر ہوگی جو یوم آغاز سے عین قبل حسب ذیل عہدہ پر فائز تھا (الف) چیف جسٹس پاکستان یا عدالت عظمیٰ…

جائیداد ، اثاثہ جات حقوق، ذمہ داریوں اور وجوب کا تصرف
1۔ تمام جائیداد اور اثاثے جو یوم آغاز سے عین قبل صدر یا وفاقی حکومت کے تصر ف میں تھے یوم مذکورہ سے وفاقی حکومت کے تصرف میں رہیں گے تاوقتیکہ انہیں ایسے اغراض کے لئے استعمال نہ کیا جاتا ہو، جو یوم مذکورہ پر کسی صوبے کی حکومت کی اغراض بن گئی ہوں ، تو ایسی صورت میں ، اس دن سے ، ان پر اس صوبے کی حکومت کا تصرف ہوجائے گا۔ 2۔ تمام املاک اور اثاثے جو ، یوم آغاز سے عین قبل، کسی صوبے کی حکومت کے تصرف میں…

پہلی صوبائی اسمبلی
1۔ دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، لیکن آرٹیکل 63، آرٹیکل 64 اور آرٹیکل 223 کے تابع، ۔ (الف) دستور کے تحت کسی صوبے کی پہلی اسمبلی حسب ذیل پر مشتمل ہوگی۔ (اول) یوم آغاز سے عین قبل موجود اس صوبے کی اسمبلی کے ارکان پر؛ اور (دوم) ان زائد ارکان پر جو آرٹیکل 106 کی شق (3) میں محولہ نشستوں کو پُر کرنے کےلئے ارکان کی طرف سے قانون کے مطابق منتخب کئے جائیں گے، اور ، تاوقتیکہ اسےاس سے قبل توڑ نہ دیا…

سینیٹ کی پہلی تشکیل
دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، لیکن آرٹیکل63 اور آرٹیکل 223 کے تابع،۔۔ (الف) سینیٹ ، دستور کے تحت پہلی قومی اسمبلی کا وجود برقرار رہنے تک ، پینتالیس ارکان پر مشتمل ہوگی اور آرٹیکل 59 کے احکام اس طرح موئثر ہوں گے گویا کہ، اس کی شق (1) کے پیرا (الف) میں لفظ "چودہ" کی بجائے لفظ " دس" اور مذکورہ شق کے پیرا (ب) میں لفظ "پانچ" کی بجائے لفظ "تین" تبدیل کردیا گیا ہو اور دستور میں سینیٹ کی " کل…

پہلی قومی اسمبلی
1۔ دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، لیکن (آرٹیکل 63) آرٹیکل 64 اور آرٹیکل 223 کے تابع،۔ (الف ) پہلی قومی اسمبلی حسب ذیل پر مشتمل ہوگی۔۔۔ (اول) ان اشخاص پر جو یوم آغاز سے عین قبل موجود پاکستان کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا چکے ہیں ؛ اور (دوم) ان اشخاص پر جو آرٹیکل 51 کی شق (2الف) میں محولہ نشستوں کو پرُ کرنے کے لئے اسمبلی کے ارکان کی طرف سے قانون کے مطابق منتخب کئے جائیں گے، اور، تاوقتیکہ اسے اس…

عام انتخابات 2008ء
دستور یا فی الوقت کسی نافذ العمل قانون میں شامل کسی امر کے باوصف ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات جو اٹھارہ فروری دو ہزار آٹھ کو منعقد ہوئے آئین کے تحت منعقد کردہ متصور ہوں گے اور بحسبہ موئثر ہوں گے۔

انتخابات دستور کے تحت منعقد شدہ متصور ہوں گے
دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، فرمان (انتخابات)، ایوانہائے (پارلیمنٹ) و صوبائی اسمبلیاں ، 1977ء اور عام انتخابات کے انصرام کا فرمان 2002ء (فرمان چیف ایگزیکٹو نمبر 7 مجریہ 2002ء ) کے تحت منعقد شدہ ایوانوں اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے انتخابات ، دستور کے تحت منعقد شدہ متصور ہونگے اور بحسبہ موئثر ہوں گے۔

قوانین وغیرہ کا استقرار اور تسلسل
1۔ چودہ اکتوبر 1999ءکے ہنگامی حالت کے اعلان ، عارضی دستور فرمان نمبر1 مجریہ 1999ء فرمان (جج صاحبان) عہدہ کا حلف ، 2000ء (نمبر1 مجریہ 2000ء) ، چیف ایگزیکٹو کا فرمان نمبر12 مجریہ 2002ء چیف ایگزیکٹو کا فرمان نمبر 19 مجریہ 2002ء قانونی ڈھانچہ فرمان، 2002ء (چیف ایگزیکٹو کا فرمان نمبر 24 مجریہ 2002ء ) کے ذریعے دستور میں وضع کردہ ترامیم، فرمان قانونی ڈھانچہ (ترمیم)،2002ء(چیف ایگزیکٹو کا فرمان نمبر…