Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

سینیٹ سے متعلق دیگر احکام
آرٹیکل53 کی شقات (2) تا (7) ، آرٹیکل 54 کی شقات (2) اور (3) اور آرٹیکل55 کے احکام سینیٹ پر اسی طرح اطلاق پذیر ہوں گے جس طرح وہ قومی اسمبلی پر اطلاق پذیر ہوتے ہیں اور ، سینیٹ پر اپنے اطلاق میں ، اس طرح موئثر ہوں گے گویا کہ ان میں قومی اسمبلی ، اسپیکر اور اسپیکر اور ڈپتی اسپیکر کے حوالہ جات بالترتیب سینیٹ ، چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ جات ہوں اور گویا کہ ، آرٹیکل54 کی مذکورہ شق (2) کے فقرہ…

چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین
1۔ سینیٹ کی باضابطہ طور پر تشکیل ہوجانے کے بعد، یہ اپنے پہلے اجلاس میں اور باستثنائے دیگر کاروائی ، اپنے ارکان میں سے ایک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرئے گی اور جتنی بار بھی چیئر مین کا عہدہ خالی ہوجائے ، سینیٹ ایک اور رکن کو چیئر مین یا جیسی بھی صورت ہو، ڈپٹی چیئرمین کے طور پر منتخب کرئے گی۔ 2۔ چیئر مین یا ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی میعاد اس دن سے تین سال ہوگی جس پر اس نے اپنا عہدہ…

سینیٹ
1۔ سینیٹ (چھیانوے) ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں سے، ۔۔۔۔۔۔ (الف) چودہ ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛ (ب) ***** (ج) دو عام نشستوں پر اور ایک خاتون اور ایک ٹیکنو کریٹ بشمول عالم وفاقی دارالحکومت سے ایسے طریقے سے منتخب کئے جائیں گے جو صدر فرمان کے ذریعے مقرر کرئے؛ (د) چار خواتین ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان منتخب کریں گے؛ (ہ) چار ٹیکنو کریٹ بشمول علمائ ہر ایک صوبائی اسمبلی کے ارکان…

قومی اسمبلی کی تحلیل
1۔ صدر قومی اسمبلی کو تحلیل کرسکے گا اگر وزیر اعظم اسے بایں طور پر مشورہ دے ؛ اور قومی اسمبلی، تاوقتیکہ اس سے قبل تحلیل نہ کردی گئی ہو، وزیر اعظم کی طرف سے بایں طور پر مشورہ دیئے جانے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے خاتمے پر تحلیل ہو جائے گی۔ تشریح: ا س آرٹیکل میں "وزیراعظم" کے حوالے میں کسی ایسے وزیر اعظم کا جس کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے لئے قرار داد کا نوٹس دے دیا گیا ہو لیکن اس پر…

صدر کو آگاہ رکھا جائے گا
وزیراعظم صدر کو داخلہ اور خارجہ پالیسی کے ان تمام معاملات اور قانون سازی کی تمام تجاویز پر جو وفاقی حکومت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہوسے آگاہ رکھے گا۔

صدر کا معافی وغیرہ دینے کا اختیار
صدرکو کسی عدالت، ٹریبونل یا دیگر ہیئت مجاز کی دی ہوئی سزا کو معاف کرنے ، ملتوی کرنے اور کچھ عرصے کے لئے روکنے ، اور اس میں تخفیف کرنے، اسے معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

صدر کے عہدے کی میعاد
1۔ دستور کے تابع، صدر اس دن سے جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے گا، پانچ سال کی مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہےگا: مگر شرط یہ ہے کہ صدر اپنی معیاد ختم ہوجانے کے باوجود ، اپنے جانشین کے عہدے سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے گا۔ 2۔ دستور کے تابع ، صدر کے عہدے پر فائز کوئی شخص ، اس عہدے کے لئے دوبارہ انتخاب کا اہل ہوگا لیکن کوئی شخص دو متواتر میعادوں سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوگا۔ 3۔ صدر قومی اسمبلی کے…

صدر کے عہدے کی شرائط
۱۔ صدر پاکستان کی ملازمت میں کسی منفعت بخش عہدہ پر فائز نہیں ہوگا اور نہ کوئی دوسری حیثیت اختیار کرئے گا جو خدمات کے صلہ میں معاوضہ کے حق کی حامل ہو۔ ۲۔ صدر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) یا کسی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب کے لئے امیدوار نہیں ہوگا؛ اور اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن صدر کی حیثیت سے منتخب ہوجائے تو مجلس ِ شوریٰ (پارلیمنٹ) میں یا ، جیسی بھی صورت ہو ،…

صدر کاحلف
عہدہ سنبھالنے سے قبل، صدر، پاکستان کے چیف جسٹس کے سامنے جدول سوم میں مندرج عبارت میں حلف اٹھائے گا۔