Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

بعض کارپوریشنوں وغیرہ کی آمدنی پر محصول عائد کرنے کا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا اختیا
1۔ ازالہء شک کے لئے ، بذریعہ ہذاقرار دیا جاتا ہے کہ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو کسی وفاقی قانون یا کسی صوبائی قانون یا کسی موجودہ قانون کے ذریعے یا اس کے تحت قائم شدہ کسی کارپوریشن ، کمپنی یا دیگر ہیئت یا ادارے یا وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کے ، خواہ بلاواسطہ یا بالواسطہ، زیر ملکیت یا زیر نگرانی کسی کارپوریشن ، کمپنی یا دیگر ہیئت یا ادارے کی آمدنی پر مذکورہ آمدنی کی آخری منزل مقصود سے قطع نظر…

بعض سرکاری املاک کا محصول سے استثنیٰ
1۔ وفاقی حکومت پر ، اس کی املاک یا آمدنی کی بابت ، کسی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت کوئی محصول عائد نہیں کیا جائے گا اور شق (2) کے تابع ، کسی صوبائی حکومت پر اس کی املاک یا آمدنی کی بابت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ یا کسی دوسرے صوبے کی صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت کوئی محصول عائد نہیں کیا جائے گا۔ 2۔ اگر کسی صوبے کی حکومت کسی قسم کی تجارت یا کاروبار اپنے صوبے سے باہر کرتی ہو یا اس کی طرف سے…

متفرق مالی احکام (مجموعی فنڈ سے عطیات)
وفاق یا کوئی صوبہ، کسی غرض کے لئے عطیات دے سکے گا بلا لحاظ اس کے کہ غرض وہ نہیں ہو جس کی بابت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) یا جیسی بھی صورت ہو کوئی صوبائی اسمبلی قوانین وضع کرسکتی ہے۔

پیشوں وغیرہ کے بارے میں صوبائی محصولات
کوئی صوبائی اسمبلی، ایکٹ کے ذریعے ، ایسے محصولات جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کی طرف سے ایکٹ کے ذریعے وقتاََ فوقتاََ مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کریں ، ان اشخاص پر عائدکرسکے گی جو پیشوں ، کاروبار، کسب یا روزگار میں مصروف ہوں ، اور اس اسمبلی کے کسی ایکٹ سے آمدنی پر محصول عائد کرنا متصور نہیں ہوگا۔

ایسے محصولات پر جن میں صوبے دلچسپی رکھتے ہوں ، اثر انداز ہونے والے بلوں کے لئے صدر کی
کوئی ایسا بل یا ترمیم جس سے کوئی ایسا محصول یا ڈیوٹی عائد ہوتی ہو ، یا تبدیل ہوتی ہو جس کی اصل آمدنی کلی یا جزوی طور پر کسی صوبے کو تفویض کی جاتی ہو یا جس سے "زرعی آمدنی" کی اصطلاح کا وہ مفہوم تبدیل ہوتا ہو جو محصول آمدنی سے متعلق وضع کردہ قوانین کی اغراض کےلئے متعین کیا گیا ہے یا جوان اصولوںکو متاثر کرتی ہو جن پر اس باب کے مذکورہ بالا احکام میں سے کسی کے تحت رقوم صوبوں میں تقسیم کی جاتی ہوں یا…

قدرتی گیس اور برقابی قوت
1۔ آرٹیکل 78 کے احکامات کے باوجود،ـــــــ (الف) قدرتی گیس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی خالص یا فت جو اس کے اصل ماخذ پر عائد کی جاتی ہے اور وفاقی حکومت جمع کرتی ہے اور اس کی رائلٹی جو کہ وفاقی حکومت جمع کرتی ہے، وفاقی مجموعی فنڈ کا حصہ بنے گی اور اس صوبے کو ادا کی جائے گی جس میں وہ گیس کا ماخذ واقع ہے۔ (ب) تیل پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی خالص یافت جو کہ اس کے ماخذ پر عائد کی جاتی ہے اور وفاقی حکومت…

قومی مالیاتی کمیشن
1۔ یوم ِ آغاز سے چھ ماہ کے اندر، اور اس کے بعد ایسے وقفوں سے جو پانچ سال سے متجاوز نہ ہوں ، صدر ایک قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کرئے گا جو وفاقی حکومت کے وزیر مالیات، صوبائی حکومتوں کے وزرائے مالیات اور ایسے دیگر اشخاص پر مشتمل ہوگا جنہیں صدرصوبوں کے گورنروں سے مشورے کے بعد مقرر کرئے۔ 2۔ قومی مالیاتی کمیشن کا فرض ہوگا کہ وہ صدر کو حسبِ ذیل کے بار ے میں سفارشات پیش کرئےـــــ (الف) شق (3) میں…

ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشریات
1۔ وفاقی حکومت کسی صوبائی حکومت کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشریات کے بارے میں ایسے کار ہائے منصبی سپرد کرنے سے غیر معقول طور پر انکار نہیں کرئے گی جو اس حکومت کےلئے اس غرض سے ضروری ہوں کہ وہـــــــ (الف) صوبے میں ٹرانسمیٹر تعمیر اور استعمال کرسکے ؛اور (ب) صوبے میں ٹرانسمیٹر وں کی تعمیر اور استعمال اور موصولی آلات کے استعمال کے بارے میں فیسوں کا انضباط عمل میں لاسکے اور انہیں عائد کرسکے: مگر شرط…

قدرتی گیس کی ضروریات کی ترجیح
جس صوبے میں قدرتی گیس کا کوئی سر چشمہ واقع ہو ، اسے اس سرچشمہ سے ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں ان پابندیوں اور ذمہ داریوں کے تابع جو یوم آغاز پر نافذ ہوں ، پاکستان کے دیگر حصوں پر ترجیح حاصل ہوگی۔