Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

حکام عاملہ کمیشن وغیرہ کی مدد کریں گے
وفاق اور صوبوں کے تمام حکام عاملہ کا فرض ہوگا کہ وہ کمشنر اور الیکشن کمیشن کو اس کے یا ان کے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں مدد دیں۔

کمیشن کے فرائض
کمیشن پر یہ فرض عائد ہوگا کہ وہــــــ (الف) قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرستیں تیار کرئے اور ان فہرستوں کو تازہ ترین رکھنے کے لیے میعادی بنیادوں پر نظر ثانی کرئے؛ (ب) سینیٹ کےلئے یا کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی میں کسی اتفاقی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے انتخاب کا انتظام کرئے اور اسے منعقد کرائے؛ اور (ج) انتخابی ٹربیونل مقرر کرئے ؛ (د) قومی…

الیکشن کمیشن
1۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے دونوں ایوانوں ، صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کی غرض کے لئے اور اسے دیگر عوامی عہدوں کے انتخاب کے لیے جیسا کہ قانون کے ذریعے صراحت کردی جائے ، اس آرٹیکل کے مطابق مستقل الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ 2۔ الیکشن کمیشن حسب ذیل پر مشتمل ہوگاــــ (الف) کمشنر جو کہ کمیشن کا چیئر مین ہوگا؛ اور (ب) چار ارکان پر ہر ایک صوبے سے ایک ، جن میں سے ہر ایک ایسا شخص ہوگا جو عدالت عالیہ…

قائم مقام کمشنر
کسی وقت جب کہـــــ (الف ) کمشنر کا عہدہ خالی ہو؛یا (ب) کمشنر غیر حاضر ہو یا دیگر کسی بناء پر اپنے کارہائے منصبی انجام دینے سے قاصر ہو، تو کمیشن کے اراکین میں سے عمر میں بزرگ ترین رکن کمشنر کی حیثیت سے کام کرئے گا۔

کمشنر اور اراکین کسی منفعت بخش عہدے پر فائز نہیں ہوگا
1۔ کمشنر یا کوئی رکنــــ (الف) ملازمت پاکستان میں منفعت کا کوئی دوسرا عہدہ نہیں سنبھالے گا؛ یا (ب) کسی دوسرے منصب پر فائز نہیں ہوگا جس میں خدمات انجام دینے کےلئے معاوضہ وصول کرنے کا حق ہو۔ 2۔ کوئی شخص جو کمشنر یا کسی رکن کے عہدے پر فائز رہ چکا ہو، اس عہدے کو چھورنے کے بعد دوسال گزرنے سے قبل ملازمت پاکستان میں کوئی منفعت بخش عہدہ نہیں سنبھالے گا۔

کمشنر اور اراکین کے عہدے کی میعاد
1۔ ا س آرٹیکل کے تابع، کمشنر اور رکوئی رکن اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا: مگر شرط یہ ہے کہ ارکان میں سے دو پہلے اڑھائی سالوں کے اختتام پر سبکدوش ہوجائیں گے اور آئندہ اڑھائی سال کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے: مزید شرط یہ ہے کہ کمیشن اراکین کے پہلی میعاد عہدہ کے لیے قرعہ اندازی کرئے گا کہ کون سے دو اراکین پہلے اڑھائی سال کے بعد سبکدوش ہوں گے: یہ بھی شرط ہے…

عہدے کا حلف
کمشنر عہدہ سنبھالنے سے قبل چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کا رکن کمشنر کے سامنے اس عبارت میں حلف اٹھائے گا جو جدول سوم میں درج ہے۔

چیف الیکشن کمشنر
1۔ ایک چیف الیکشن کمشنر ہوگا، (جسے اس حصہ میں کمشنر کہا جائے گا) جس کا تقرر صدر کرئے گا۔ 2۔ کوئی شخص بطور کمشنر مقرر نہیں کیا جائے گا، تاوقتیکہ وہ سپریم کورٹ کا جج رہا ہو یا اعلیٰ سول افسر رہا ہو یا ٹیکنو کریٹ ہو نیز اس کی عمر اڑسٹھ (68) سال سے زیادہ نہ ہو۔ تشریخ اول:۔ "اعلیٰ سول ملازم " سے وہ سول ملازم مراد ہے جس نے وفاقی یا کسی صوبائی حکومت کے تحت کم از کم بیس سال ملازمت کی ہو اور بی پی ایس۔…

حذف کردیا گیا
سنگین جرائم کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام دستور (بارھویں ترمیم) ایکٹ 1991ء (نمبر 14بابت 1991ء ) کی دفعہ (3) ، (نفاذ پذیر از 26 جولائی 1994ء ) کی رو سے منسوخ کردیا گیا جس کا قبل ازیں ایکٹ نمبر 14 بابت 1991ء کی دفعہ 2 (نفاذ پذیر از 27 جولائی 1991ء ) کی رو سے اضافہ کیا گیا تھا۔