فرد کیا ہوتی ہے؟ (4)

آپ نے زمین خریدنی ہے سب سے پہلے جمع بندی لیں آپ کو پہلے مالک سے لے کے آج تک کے مالک کا پتا چل جائے گا اور گھبرانا نہیں ہے اس میں اگر آپ جس سے خرید رہے ہیں اس کا نام نہیں لکھا ہوا تو گھبرانا نہیں ۔ یہاں پے پٹواریوں نے اورتحصیلداروں نے جمع بندی کے رجسٹر جو رکھے ہوئے ہیں وہ پانچ پانچ سال اس کو جمع بندی کرواتے ہی نہیں دس دس سال بھی کہیں موضعوں میں نہیں ہوتی ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جمع بندی میں اگر ایک بندہ احمد اوریجنل اے ہے اے نے بی کو بیچ دی، بی نے سی کو بیچ دی ، سی نے ڈی کو بیچ دی ۔ اب ڈی نے ای کو بیچ دی اور ای سے ایف نے خرید لی ۔ اب ایف گیا جمع بندی چک کرنے تو پتا چلا کہ اے سے ڈی تک تو سارا کچھ موجود ہے ای لاپتہ ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ رجسٹر حقدارن میں مالک ہے اس کا انتقال چڑچکا ہوا ہے لیکن جمع بندی میں نہیں ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ جمع بندی جب ہوگی اپنے عمل کے ساتھ توپھر ای کا نام بھی آئے گا آپ کا نام بھی آئے گا اس کے اندر لیکن جو کرنے کی چیز ہے کہ ای کا نام اگر اس جمع بندی میں نہیں ہے تو آپ ڈی سے پوچھیں کہ ہاں جی آپ نے کس کو بیچی زمین آپ اس کو یہ نہ کہیں کہ آپ نے ان کو بیچی ہوسکتا ہے ای نے ڈی کو جناب اپروچ کیا ہویا ڈی ویسے ہی شرارتی ہو وہ آپ کو جھوٹ بول دے ۔ آپ اس سے پوچھیں کے آپ نے زمین کس کو بیچی وہ بالا آخر آپ کو بتائے گا کہ میں نے ای کو بیچی ۔ آپ سی کے پاس جائیں کہ ہاں جی آپ نے ڈی کو زمین بیچی ان کے لواحکوں کے پاس چلے جائیں اگر وہ فوت شدہ ہیں ۔ جمع بندی میں یہ چوکسی چاہیے ۔ پٹواری بلیک میل کرتا ہے پیسے مانگتا ہے آپ کو ہچکچاہٹ کی ضرورت ہی نہیں آپ مت ہچکچائیں آپ فوری طور پے اس کے خلاف درخواست دیں تحصیلدار کو دیں تحصیلدار ایکشن نہیں لیتا تو ایک اور درخواست لکھ کے آپ اے سی کے پاس پیش ہوجائیں میں نے یہ پٹواری کے خلاف درخواست دی تھی پٹواری نے کہا تحصیلدار میرا اپنا بندہ ہے میں نے نہیں مانا میں نے تحصیلدار کو درخواست دی تحصیلدار نے کوئی کام نہیں کیا اس کا مطلب پٹواری درست کہہ رہا ہے کہ تحصیلدار بھی اس کا پارٹ اینڈ پارسل ہے اے سی اس درخواست کو لے لے گا ۔ اگر یہ ہے تو اس سے اوپر اگر وہ ہے تو اس سے اوپر تھوڑا سا آپ کو زمین خرید رہے ہیں مالک بن رہے ہیں تو پھر آپ کو اپنے حق پے ڈٹنا پڑئے گا ۔ لوگوں کے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں کہ جی میری پراپرٹی کا تو کوئی اور مالک نکل آیا میری پراپرٹی کا تو تین مالک نکل آئے ۔ بھئی اگر آپ نے پوری کیوری کی ہوئی ہے جو میں نے بتایاخریدنے سے پہلے تو اس کے بعد برانچیں نکل آئی ہیں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ وہ سب دائیں بائیں جتنی رجسٹریاں آئیں گی وہ سب بوگس ہوگی اگر آپ نے یہ انکوئری پوری کی ہوئی ہے ۔ آپ نے ریونیو ریکارڈ دیکھا ہوا ہے تو چھانٹ لی ہوئی ہے آپ یقین رکھیں یقین کامل رکھیں کہ اگر آپ نے یہ ساری انکوئری خود یا اپنے وکیل کے ذریعے کروائی ہوئی ہے تو پھر آپ کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوگا ۔ اگر خُدانہ خواستہ پھر بھی فراڈ انکوئری کا مطلب یہ نہیں آپ نے جمع بندی دیکھی اور دیکھ کے آگئے نہیں نہیں اس کی نقل لیں پرت پٹوار دیکھ لی نہیں نہیں اسکی نقل لیں پرت سرکار دیکھ لی دیکھنے سے نہیں نقل لیں جو جو دیکھ رہے ہیں اس کی نقولات لیں ۔ تصدیق شدہ کاپیاں لیں برائے ریکارڈ اس کے بعد آپ زمین خریدیں ۔ پٹواری کا آپ کو اسی وقت پتا چل جائے گا کہ جب آپ کہیں گے نہ اس کی آپ مصدقہ کاپی دو اسی وقت پتا چل جائے گا کہ پٹواری نے کوئی حرامزدگی کی ہوئی ہے یا نہیں کی ہوئی ۔ اسلئے میں اُمید کرتا ہوں کہ میں نے آپ کے سوالات کا جوابات دے دئیے ہیں ۔ پٹواری یا تحصیلدار کو نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں بس آپ میں ہمت ہونی چاہیے ۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.