فرد کیا ہوتی ہے؟ (3)

اگر آپ پڑھے لکھے ہیں یہ بات ذہن میں رکھئے پٹواری آپ سے زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے صرف آپ کو تھوڑا سا فوکس کرنا پڑئے گا ۔ بات پھر وہیں پے آجاتی ہے کہ اگر آپ قانونی مشورہ لے لیں تو آپ کو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ۔ قانونی مشورہ کا مطلب کہ اچھے وکیل سے مشورہ لے لیں جو اس کام کو جانتا ہو ۔ پٹواری آپ سے زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے تحصیلدار آپ سے زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہے گورک دھندہ ایسا بنایا ہوا ہے کہ آپ لوگ پہلے کیا ہوتا تھا؟ فرد ہوتی تھی ایک تو ماشا ء اللہ ان کے پاءوں سے لکھی تحریر ہوتی تھی وہ پریشانی ہوتی تھی ایک وہ شکستہ لکھائی لکھتے تھے اب تولکھائی سمجھ آجاتی ہے کسی زمانے میں شکستہ لکھائی ہوتی تھی وہ باقاعدہ سمت ہوتی تھی لکھائی کی اس کو پڑھنا تو انتہائی مشکل تھا اس کو تو آپ اندازے سے پڑھتے تھے وہ تو ہوتا ہی اندازہ تھا اس نے یہ لائن لگائی اسکا مطلب اسلئے یہ ہے یہ لائن لگائی ہے یہ جلسہ عام ہے یہ لائن لگائی ہے اس کا مطلب یہ ہے وہ شارٹ ہینڈ سے بھی عجیب سی زبان تھی ۔ اب میں جو آپ سے بات کرنے لگا ہوں کہ پٹواری اگر آپ کو بلیک میل کرتا ہے اس کے ساتھ تحصیلدار بھی ملا ہوا ہے تو آپ پڑھے لکھے ہیں اگر آپ پڑھے لکھے ہیں آپ بولنا جانتے ہیں آپ اپنے حق کے لئے لڑنا جانتے ہیں تو یقین مانیئے یہ پٹواری اور یہ تحصیلدار آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ یہ صرف اپنی نوکری اپنے عہدے کے سر پے بادشاہ ہوتے ہیں اور ان کو بادشاہ بنایا ہے ہم نے اس کی وجہ ہم دس ایکڑ، پچاس ایکڑ ، دو سو ایکڑ، دو ہزار ایکڑ، دس ہزار ایکڑ کے مالک ضرور ہیں لیکن ہم اتنا گوارا نہیں کرتے کہ یہ پراپرٹی کو سمجھ بھی لیں ہم پٹواری کہیں ہم سے ایک اکشدہ میں ایک لائن علیحدہ کر کہ ہ میں فارغ نہ کردے ۔ ہم سست ہیں ہم اس کو سمجھنا نہیں چاہتے ۔ اب آگاہی آگئی ہے اب لوگ سمجھنا چاہتے ہیں کہ ان کے گورک دھندے کیا ہیں ؟ فرض کریں آپ نے پٹواری سے اب دیکھیں نہ چھوٹا سا کام ہوتا ہے اب یہ اے ڈی ایل آر کو بلیک میل کیسے کرتے ہیں؟انھوں نے سارا ریکارڈ اے ڈی ایل آر کو نہیں دیا ۔ قسم زمین ان کے پاس موجود ہی نہیں ہے قسم زمین دستی طورپے پٹواری کے پاس موجود ہے کیونکہ اس کا ہر سال سروے ہونا ہوتا ہے ہر سال وہ سسٹم اب شاید آہستہ آہستہ آہستہ پانچ دس سالوں میں اے ڈی ایل آرمکمل ہوجائے ۔ اب ایک بندہ جاتا ہے وہ کہتا جی مجھے یہ فرد چاہیے اب اے ڈی ایل آرآپ کو فرد نکال کر دے دیتا ہے فرد بیع ادھر سے فریز کردیتا ہے اب اس کو زرعی یا سکنی یا کمرشل یہ بالواسطہ نہیں ہے اس فرد میں فرد بیع جاری ہوچکی ہے اب اگر آپ رجسٹری کروانے جاءو گے تو پہلا اعتراض وہ لگائیں گے کہ جناب اس فرد میں نوعیت زمین نہیں لکھی ہوئی ۔ نوعیت زمین اگر لکھی ہوگی تو اس کے مطابق آپ کے اوپروہ فیسیس لگیں گی ۔ اب آپ نے دو ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے فرد جو ہے وہ خاموش ہے آپ جاتے ہیں پٹواری کے پاس وہ کہتا ہے پیسے دو آپ کہتے ہیں جی یہ زرعی زمین ہے وہ لکھ دیتا ہے سکنی، ریزیڈینشل زرعی نہیں لکھتا ۔ اب اگر آپ دو ایکڑ زرعی زمین خرید رہے ہیں فرد پے سکنی ہے تو آپ کولاکھوں روپیہ فیسیس جمع کروانی پڑئے گی ڈی سی ریٹ کے مطابق اب اس کے لئے وہ بلیک میل کرئے گا پھر اگر خُدا نہ خواستہ ، خُدا نہ خواستہ ، اللہ اللہ کر کے آپ کی رجسٹری ہوجاتی ہے تو جب آپ انتقال کے لئے جاتے ہیں ایک بات بہت ضروری ہے ۔ انتقال کے لئے آپ نے کبھی اپنی اصل رجسٹری پٹواری کو نہیں دینی یہ میں مقدمات کرچکا ہوں ۔ آپ اصل رجسٹر ی پٹواری کو دیتے ہیں وہ اس کو گما دیتا ہے اور گمانے کے بعد ایک فساد کھڑا ہوجاتا ہے ان رجسٹریوں پے رجسٹریاں بن جاتی ہیں وہی پٹواری کرواتا ہے ۔ پٹواری لوگوں کے ساتھ مل کے کچھ زمین کاغیر منقطع ٹکڑے پڑئے ہوتے ہیں غیر مجاز پلاٹ پڑئے ہوتے ہیں ، غیر مجاز کھیت پڑئے ہوتے ہیں بنجر ہے سالہاسال سے کوئی نہیں ہے پٹواری کو پتا ہے کہ یہ پڑئے ہوئے ہیں وہ جالی دستاویزات لوگوں سے بنواتا ہے اور بنوا کر ان کے نام ٹرانسفر کرواتا ہے اور پیسے لیتا ہے اور بعد میں بیس بیس سال بعد جا کے پتا چلتا ہے کہ یہ تو ہمارے ساتھ فراڈ ہوا ہے ۔ اگر پٹواری آپ کو بلیک میل کرتا ہے تو آپ کے پاس فورم ہے تحصیلدار اگر تحصیلدار اس کے ساتھ ملا ہوا ہے تو آپ کے پاس فورم ہے اے سی کا اے سی بھی اگر ان کے ساتھ ملا ہوا ہے تو آپ کلیکٹر کے پاس چلے جائیں ۔ کلیکٹر سے نہیں ہوتا تو آپ کمیشنرکے پاس چلے جائیں کمیشنر سے نہیں ہوتا تو آپ بورڈ آف ریونیو میں چلے جائیں ۔ آپ کو ہمت کرنی پڑئے گی پٹواری بلیک میل نہیں کرسکتا ۔ پٹواری ایک ان پڑھ آدمی ہے اس کا نالج صرف اور صرف ان زمینوں کی حد تک ہے آپ کا نالج اس سے بہت زیادہ ہے آپ اس سے بحث کریں آپ اپنے اگر آپ حق پے ڈٹ جائیں ان پٹواریوں نے طرح طرح سے بلیک میل کرنا ہوتا ہے لیکن جب ان کے رجسٹر اعلیٰ افسر کے پاس پہنچتے ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے ۔ وہ کہتے ہیں جی اس درخواست میں یہ اعتراض لگایا ہے کب ہے یہ رجسٹر آپ کے سامنے ہے ۔ پٹواری ، تحصیلدار لیول کے لوگوں نے یہ اپنے ذہن میں بیٹھالیا ہوا ہے کہ لوگ میرے خلاف جانے کے لئے ہائر فورم میں خوار نہیں ہونگے ۔ اتنا کوئی کر ہی نہیں سکتا یہ ساری اکڑ ان کے عہدے میں ہے ۔ جب ایک درخواست جائے گی کہ یہ مجھ سے رشوت مانگتا ہے ان کی ساری ہوا نکل جائے گی اور نکلتی ہے یہ آپ کے پاءوں پڑیں گے کہ وہ درخواست واپس لیں جو کہتے ہیں کرتے ہیں تو وہاں پے ایک حقیقی محب وطن شہری کاجواب ہونا چاہیے کہ جو میں کہتا ہوں وہ کیوں کرو جو قانون کہتا ہے وہ کرو ۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.