LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
Property Rights In Pakistan

فرد کیا ہوتی ہے؟ (2)

By Super Admin
فرد کیا ہوتی ہے؟ (2)

اب فردبرائے بیع جب جاری ہوجاتی ہے تو پھر اس کا کھاتا فریز ہوجاتا ہے یا تو مالک آکے بتائے کہ فرد برائے بیع اصل میرے پاس ہے میرا سودا نہیں ہوسکا و ہ ساتھ لگے گی اسکو منسوخ کیا جائے گاپھر اسکا جو وہ فریز کیا ہوا ہے اکاءونٹ وہ بحال ہوگا یا فرد برائے بیع استعمال ہوچکی ہے رجسٹری ہوچکی ہے رجسٹر سیل ڈیڈ پٹواری کے پاس آئے گی تو وہ پھر اس سیل ڈیڈ کا انتقال چڑھانے کے لئے جو میں نے پہلے بیان کیا پھر اس کو اس پرانے مالک کو جو ہے اسکا کھاتا جو ہے اس کوبطور سابقہ مالک آجاتا ہے موجودہ مالک کے طور پر جس نے وہ پراپرٹی خریدی اس کا ۔ اب فرد برائے ہبہ اس کا بھی یہی طریقہ کار ہے کہ یا مختار عام آئے گا یا اصل مالک آئے گا تقریباََ یہی طریقہ کار ہے جو فرد بیع کا ہے ۔ فرد برائے رہن اسکا بھی یہی طریقہ کار ہے تھوڑا بہت فرق ہے لیکن اس کا بھی یہی طریقہ کار ہے اور یہ سب سے اہم تین فردات ہیں یہ جاری ہونے کے بعد اگلا ایکشن ہونے تک ان کا اکاءونٹ فریز رہتا ہے ۔ نہ اس کھاتے کی فرد برائے بیع نکلے گی،نہ اس کھاتے کی فرد برائے ہبہ نکلے گی، نہ اس کھاتے کی فرد برائے رہن نکلے گی وہ اسکا ملکیت کا کھاتا فریز ہوجائے گا جب تک وہ جاری شدہ فرد کا رزلٹ پٹواری کے پاس نہیں آئے گایا تومنسوخی کی شکل میں یا اس کے عمل درآمدپے ۔ اب پٹوارخانے میں رجسٹر کتنی قسم کے ہوتے ہیں؟آپ کا مقصد اس بات سے حل ہوجائے گا آپ متمائے نظر صاف ہوجائے گا جو میں رجسٹر آپ کو بتانے لگا ہوں ۔ ایک رجسٹر ہے رجسٹر جمع بندی پہلے مالک سے لے کے آخری مالک تک اس رجسٹر میں تمام کے اندراجات ہونگے ۔ سب سے پہلے آپ نے جب بھی کوئی پراپرٹی خریدنی ہے تو جمع بندی میں جائیں دیکھیں کہ ادھر پہلے مالک سے لے کر آخری مالک تک کون کون ہیں ؟ یہ رجسٹر جمع بندی ۔ دوسرا رجسٹر حقداران کہ کون سا مالک کون سے کھیوٹ کونسی کھتونی کون سے خسرہ میں کہاں پے آرہا ہے؟کتنا رقبہ ہے اسکے اندراسکے پہلے کالم میں کھیوٹ نمبر دوسرے کالم میں کھتونی نمبر تیسرے خانے میں مالک ایسے چلتا جائے گا اور مختلف خانہ جات ہیں اور اسکے یہ ۔ رجسٹر جمع بندی اسکے بعد رجسٹر حقداران یہ جیسے جیسے ملکیت میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے وراثت کے حوالے سے، بیع کے حوالے سے ، ہبہ کے حوالے سے ویسے ویسے یہ رجسٹر اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے اوراپ ڈیٹ کرتے ہوئے جو ہے وہ اپنا پراپرٹی کا سٹیٹس پتا چلتا ہے ۔ رجسٹر حقدارن کہ اس موضعے میں جو جو حصے دار مالک ہیں حقداران ہیں ان کے تمام معاملات لکھیں ہوئے ہیں ۔ پھر ایک رجسٹر ہوتا ہے گرداور کا ۔ گرداور کا رجسٹر بھی اہمیت کا حامل ہے دو فصلیں ہوتی ہیں ربیع اور حریف ان فصلوں پے جو ہے گرداور کا رجسٹر جو ہے فعال ہوتا ہے ۔ میں نے ایک پراپرٹی خرید ی گرداور کے رجسٹر میں سابقہ مالک کا نام اس وقت تک رہے گا جب تک آپ گرد کو یہ نہیں کہیں گے کہ موقع پے جا کے دیکھے کہ قبضہ میر ا ہے یہ میرا ملکیتی ثبوت ہے اب جو رجسٹر گرداوری ہے اس میں قابض کی جگہ پے میرا نام لکھا جائے مالک کی جگہ پے میرا نام لکھا جائے یہ چیزیں آپ کو رجسٹر گرداور میں سے ملیں گی ۔ ربیع کی فصل آئے گی اگر آپ نے نومبر میں دسمبر میں زمین خریدی ہے تو آپ رجسٹر گرداور میں اپنا نام نہیں اندراج کر سکتے آپ نے ربیع کی فصل کا اور اسی طرح حریف کی فصل کا انتظار کرنا ہے اور جب وہ مہینے آئیں گے وہ مخصوص دن ہوتے ہیں ان میں جاکے آپ نے اپنے قبضے کے لئے کہ میرا ریکارڈ میں قبضہ موجود ہو گرداور پٹواری کے پاس جانا ہے اور وہ سارا کچھ سلسلہ کار ۔ اس کے بعد پٹواری کے پاس ہوتا روزنامچہ واقعایات جو فردات جاری ہوئیں جو انتقالات جاری ہوئے وہ ساری تفصیل جو ہے نہ وہ ایک ایک کرکے اس میں لکھی جائے گی ۔ پرت پٹوار پھر اس کے بعد سب سے اہم چیز پٹواری کے پاس ہوتی عکس شجرہ ایک بڑا سا کپڑا ہوتا ہے اس پے وہ سارے موضعے کا نقشہ بنا ہوتا ہے کہ کتنے ایکڑ ہے کہاں کہاں پے نمبرنگ ہے، کہاں کہاں پے مرلوں پے نمبرنگ ہے، کہاں کہاں پے مربع فٹ میں ، کہاں کہاں پے کنالوں میں ، کہاں کہاں ایکڑ میں وہ سارا اس عکس شجرے میں ڈرافٹ ہوتا ہے ۔ پٹوار خانے میں بیٹھ کر وہ بتاتا ہے کہ آپ کی جگہ یہ ہے یہاں پے آپ نے جانا ہے یہ پٹواری کا سارا کیا دھرا ۔ اب اہم بات آگئی ۔ پنجاب میں توتقریباََ 70فیصد یہ کام ہوچکا ہے30فیصد رہ چکا ہوا ہے ۔ اب پٹواری سے تمام اختیارات چھین لئے گئے ہیں اور اے ڈی ایل آر کو دے دئیے گئے ہیں کمپیوٹرائزڈ کردیا گیاہے لیکن ابھی اس کے100فیصد رزلٹ نہیں آرہے وہ صرف ان پٹواریوں کے اپنے جو انھون نے اپنے جو خوفیہ معاملات رکھے ہوتے ہیں اس وجہ سے اب فرد بیع بھی اے ڈی ایل آر سے جاری ہوتی ہے پھر پٹواری کے پاس صرف ایک کلرک کے طور پے چلی جاتی ہے کہ جناب یہ اپنے جو ہاتھ سے لکھا ہوا رجسٹر ہے اس میں اندراج کرلو پٹواری تقریباََ ان کا کام ختم ہوچکا ہے ۔ اب آگیا یہ سوال کہ پٹواری کیسے بلیک میل کرتا ہے؟اور پٹواری سے بچنے کےلئے ہ میں کیا تدارک کرنے چاہیئے ہمارے پاس کیا اصطلاحات موجود ہیں اس پے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ان کوملنے کے لئے یہ جو بلیک میلنگ کرتے ہیں آپ کے پاس کیا کیا اختیارات ہیں؟

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.