Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

فرد کیا ہوتی ہے؟ (1)
پراپرٹی کے بارے میں آج میں لیکچر دینے لگا ہوں جو مختلف لوگوں نے مختلف چیزیں پوچھی ہیں کوشش کروں گا کہ اس لیکچر میں وہ تمام جوسوالات ہیں ان کا جوابات دے دوں ۔ باربار میں ایک چیز کہہ چکا ہوں کہ حرارکی زمینوں کی یہ ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے ہونے ہیں خُدانہ خواستہ ویسے نہیں کہہ رہازمین کے حوالے سے کہ سب سے بڑا یونٹ ہے پاکستان اسکے بعد صوبے اسکے بعد ڈیویژن، اسکے بعد ضلعے، ضلعوں کے بعد تحصیل، تحصیل کے…

زرعی اراضی کیسے خریدیں ؟(2)
اگر آپ لوکل کمیشن کے ذریعے کروانا چاہ رہے ہیں تو یہ ذہن میں رکھیں تو آپ نے جو وہ تیار کرنے ہیں تین سیٹ رجسٹری کے اسکے اوپر کہیں سائن انگوٹھا نہیں کرنا یا کرواناکسی کا بھی ۔ نہ گواہ کا ، نہ شناخت کنندہ کا، نہ خریدار کا، نہ فروخت کنندے کا ۔ اس کی اجازت کے لئے ایک درخواست جائے گی لوکل کمیشن کے تحت اور اس درخواست پے فروخت کنندہ کے سائن ہونگے ۔ ایک ہے ، دو ہے، تین ہے ، جتنے بھی ہیں ان کے سائن ہونگے…

(1) زرعی اراضی کیسے خریدیں ؟
(1) زرعی اراضی کیسے خریدیں ؟ سوال: زرعی زمین کی رجسٹر ی کیسے ہوتی ہے؟ہمیں تفصیل بتا دی جائے ۔ زمین کیسے خریدی جاتی ہے؟ حل : دیکھیں آپ جب بھی کسی سے زمین خریدتے ہیں زرعی زمین تو آپ سب سے پہلے اس کی ملکیت کو تصدیق کرتے ہیں ۔ وہ آپ کو فرد برائے ریکارڈ آپ کے حوالے کر دیتا ہے ۔ وہ آپ حلقہ پٹواری کے پاس جاتے ہیں ۔ اس میں جمع بندی کو دیکھتے ہیں ، اس میں پرت پٹوار کو دیکھتے ہیں ، پرت سرکار کو…

سول سوٹ فائل کرنے کا طریقہ(2)
اب ایک وکیل صاحب نے سوال پوچھا کہ جناب یہ بھی تو کوئی نکال سکتا ہے تو بھئی اگر آپ کو اتنا شک ہے کہ یہ بھی کوئی نکا ل سکتا ہے تو یہ دستاویز عدالت سٹیمپ کرتی ہے فائل کی جب آپ سوٹ فائل کرتے ہو تو عدالت فائل کی سٹیمپ اس پر لگاتی ہے ۔ اب مصدقہ نکل کے لئے لازمی ہے کہ جس دستاویزات پے عدالت کے فائل کی سٹیمپ اور سائن ہونگے وہ مصدقہ کاپی نکلے گی آپ کو اگرشک ہے کہ آپ کے دستاویزات ختم کردیئے جائیں گے…

سول سوٹ فائل کرنے کا طریقہ(1)
میں آج کالیکچر وکلاء بھائی کے لئے ذرا تھوڑا ساگہرائی کے ساتھ دینا چاہتا ہوں کہ سوٹ کیسے فائل کیا جاتا ہے؟ سوٹ ہے کیا؟سوٹ ایک مجموعہ ہے نالش ہے ۔ کیسے جا کے دروازا کھٹکھٹایا جائے گا عدالت کا ؟کہ ہ میں یہ چاہیے ۔ اب سوٹ کس کس پے بنیاد کرتا ہے اور کس کس چیز پے مشتمل ہوتا ہے؟ سوٹ: 1- شکایت 2- دستاویزات شکایت کے ساتھ منسلک ہیں 3- دستاویزات کا انحصار مدعی نے کیا تھا اور شکایت کے وقت پیش کیا جائے گا ۔…

صدر کو آگاہ رکھا جائے گا
وزیراعظم صدر کو داخلہ اور خارجہ پالیسی کے ان تمام معاملات اور قانون سازی کی تمام تجاویز پر جو وفاقی حکومت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہوسے آگاہ رکھے گا۔

صدر کا معافی وغیرہ دینے کا اختیار
صدرکو کسی عدالت، ٹریبونل یا دیگر ہیئت مجاز کی دی ہوئی سزا کو معاف کرنے ، ملتوی کرنے اور کچھ عرصے کے لئے روکنے ، اور اس میں تخفیف کرنے، اسے معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

صدر کے عہدے کی میعاد
1۔ دستور کے تابع، صدر اس دن سے جس دن وہ اپنا عہدہ سنبھالے گا، پانچ سال کی مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہےگا: مگر شرط یہ ہے کہ صدر اپنی معیاد ختم ہوجانے کے باوجود ، اپنے جانشین کے عہدے سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے گا۔ 2۔ دستور کے تابع ، صدر کے عہدے پر فائز کوئی شخص ، اس عہدے کے لئے دوبارہ انتخاب کا اہل ہوگا لیکن کوئی شخص دو متواتر میعادوں سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوگا۔ 3۔ صدر قومی اسمبلی کے…

صدر کے عہدے کی شرائط
۱۔ صدر پاکستان کی ملازمت میں کسی منفعت بخش عہدہ پر فائز نہیں ہوگا اور نہ کوئی دوسری حیثیت اختیار کرئے گا جو خدمات کے صلہ میں معاوضہ کے حق کی حامل ہو۔ ۲۔ صدر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) یا کسی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب کے لئے امیدوار نہیں ہوگا؛ اور اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کا کوئی رکن صدر کی حیثیت سے منتخب ہوجائے تو مجلس ِ شوریٰ (پارلیمنٹ) میں یا ، جیسی بھی صورت ہو ،…