LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

332 results in General Articles · Clear filters

تنسیخ قوانین کا اثر
General Articles

تنسیخ قوانین کا اثر

جب کوئی قانون اس دستور کے ذریعے ، اس کے تحت یا اس کی وجہ سے منسوخ ہوجائے یا منسوخ شدہ متصور ہو تو ، بجز اس کے کہ اس دستور میں بصورت دیگر مقرر ہو، مذکورہ تنسیخ۔۔۔ (الف) کسی ایسی چیز کا احیاء نہیں کرئے گی جو اس وقت نافذالعمل یا موجود نہ ہو، جب تنسیخ عمل میں آئے؛ (ب) مذکورہ قانون کے سابقہ عمل پر یا اس کے تحت باضابطہ کئے ہوئے کسی فعل پر یا برداشت کردہ کسی نقصان پر اثر انداز نہیں ہوگی؛ (ج) مذکورہ…

By Super Admin1 Mar 2020
مذکر و مونث اور واحد اور جمع
General Articles

مذکر و مونث اور واحد اور جمع

اس دستور میں، ــــ (الف) وہ الفاظ جن سے صیغہ مذکر کا مفہوم نکلتا ہو، صیغہ مونث پر بھی حاوی سمجھے جائیں گے ؛ اور (ب) صیغہ واحد کے الفاظ میں جمع کا اور صیغہ جمع کے الفاظ میں واحد کا صیغہ شامل سمجھا جائے گا۔

By Super Admin1 Mar 2020
گریگوری نظام تقویم استعمال کیا جائے گا۔
General Articles

گریگوری نظام تقویم استعمال کیا جائے گا۔

دستور کی اغراض کے لئے ، کسی مدت کا شمار گریگوری نظام تقویم کے مطابق کیا جائے گا۔

By Super Admin1 Mar 2020
کسی عہدے پر قائم مقام کوئی شخص اپنے پیشروکا جانشین وغیرہ نہیں سمجھا جائیگا
General Articles

کسی عہدے پر قائم مقام کوئی شخص اپنے پیشروکا جانشین وغیرہ نہیں سمجھا جائیگا

دستور کی اغراض کے لئے ، کوئی شخص جو کسی عہدہ پر قائم مقامی کرئے ، وہ اس شخص کا جو اس سے پہلے مذکورہ عہدہ پر فائز تھا، جانشین نہیں سمجھا جائے گا یا اس شخص کا پیشرونہیں سمجھا جائے گا جو اس کے بعد مذکورہ عہدہ سنبھالے۔

By Super Admin1 Mar 2020
باب5۔ توضیح  (تعریفات)
General Articles

باب5۔ توضیح (تعریفات)

1۔ دستور میں ، تاوقتیکہ سیاق و سباق عبارت سے کچھ اور مطلب نہ نکلتا ہو، مندرجہ ذیل الفاظ کے وہی معنی لئے جائیں گے جو بذریعہ ہذا ان کے لئے بالترتیب مقرر کئے گئے ہیں، یعنی،۔۔۔۔ "مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ" سے وہ ایکٹ مراد ہے جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا قومی اسمبلی نے منظور کیا ہو اور صدر نے اس کی منظوری دی ہو یا صدر کی طرف سے اس کا منظور شدہ ہونا متصور ہو؛ "صوبائی اسمبلی کے ایکٹ " سے وہ ایکٹ…

By Super Admin1 Mar 2020
اعزازات
General Articles

اعزازات

1۔ کوئی شہر ی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر کسی بیرونی ریاست سے کوئی خطاب ، اعزاز یا اعزازی نشان قبول نہیں کرئے گا۔ 2۔ وفاقی حکومت یا کوئی صوبائی حکومت کسی شہری کو کوئی خطاب ، اعزاز یا اعزازی نشان عطا نہیں کریگی، لیکن صدر وفاقی قانون کے احکام کے مطابق شجاعت مسلح افواج میں قابل تعریف خدمت تعلیمی امتیاز یا کھیلوں یا نرسنگ کے میدان میں امتیاز کے اعتراف کے طور پر اعزازی نشانات عطا کرسکے گا۔ 3۔ یوم…

By Super Admin28 Feb 2020
صوبوں سے باہر کے علاقہ جات کا نظم و نسق
General Articles

صوبوں سے باہر کے علاقہ جات کا نظم و نسق

دستور کے تابع ، جب تک مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعےبصورت دیگر حکم وضع نہ کرئے، صدر ، فرمان کے ذریعے ، پاکستان کے کسی ایسے حصے کے امن و امان اور اچھے نظم و نسق کے لئے جو کسی صوبہ کا حصہ نہ ہو ، حکم صادر کرسکے گا۔

By Super Admin28 Feb 2020
ریاست جموں و کشمیر سے متعلق حکم
General Articles

ریاست جموں و کشمیر سے متعلق حکم

جب ریاست ، جموں و کشمیر کے عوام پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں ، تو پاکستان اور مذکورہ ریاست کے درمیان تعلقا ت مذکورہ ریاست کے عوام کی خواہشات کے مطابق متعین ہوں گے۔

By Super Admin28 Feb 2020
نجی افواج کی ممانعت
General Articles

نجی افواج کی ممانعت

کوئی نجی تنظیم قائم نہیں کی جائے گی جو کسی فوجی تنظیم کی حیثیت سے کام کرنے کے قابل ہو، اور ایسی کوئی مذکورہ تنظیم خلاف قانون ہوگی۔

By Super Admin28 Feb 2020