Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.
332 results in General Articles · Clear filters

وزیر اعلیٰ کا عہدے پر برقرار رہنا
گورنر ، وزیر اعلیٰ کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے کہہ سکے گا تاوقتیکہ اس کا جانشین وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز نہ ہوجائے۔

صوبائی وزراء
1۔ آرٹیکل 130 کی شقات (9) اور (10) کے تابع، گورنر وزیر اعلیٰ کے مشورے پر صوبائی اسمبلی کے ارکان میں سے صوبائی وزراء کا تقرر کرئے گا۔ 2۔ عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ، کوئی صوبائی وزیر جدول سوم میں دی گئی عبارت میں گورنر کے سامنے حلف اٹھائے گا۔ 3۔ کوئی صوبائی وزیر ، گورنر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو سکے گا یا گورنر ، وزیر اعلیٰ کے مشورے پر اسے عہدے سے برطرف کرسکے گا۔

گورنر کو آگاہ رکھا جائے گا
وزیراعلیٰ ، گورنر کو صوبائی انتظام سے متعلق امور اور تمام قانون سازی کی تجاویز جو صوبائی حکومت ، صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہو سے آگاہ رکھے گا۔

کابینہ
1۔ گورنر کو اس کے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں مدد اور مشورہ دینے کے لئے وزراء کی ایک کابینہ ہوگی، جس کا سربراہ وزیر اعلیٰ ہوگا۔ 2۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عام انتخابات کے اکیس دن بعد ہوگا، تاوقتیکہ اس سے پہلے گورنر اجلاس طلب نہ کرلے۔ 3۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد صوبائی اسمبلی ، کسی بھی دوسری کاروائی کو چھوڑ کر کسی بحث کے بغیر اپنے اراکین میں سے ایک کا وزیراعلیٰ کے طور…

باب 3۔ صوبائی حکومتیں (صوبائی حکومت)
1۔ دستور کے تابع صوبے کے عاملانہ اختیارات صوبائی حکومت کی جانب سے گورنر کے نا م سے استعمال کیے جائیں گے جو وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء پر مشتمل ہوگی، جو وزیر اعلیٰ کے ذریعے کا م کرئے گی۔ 3۔ دستور کے تابع اپنے کارہائے منصبی کی تعمیل میں ، وزیراعلیٰ خواہ بلاواسطہ یا صوبائی وزراء کے ذریعے کام کرئے گا۔

آرڈیننس (گورنر کا آرڈیننس نافذ کرنے کا اختیار)
1۔ گورنر، ماسوائے جب صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو، اگر اس بارے میں مطمئن ہو کہ ایسے حالات موجود ہیں جن کی بناء پر فوری کاروائی ضروری ہوگئی ہے تو وہ حالات کے تقاضے کے مطابق آرڈیننس وضع اور نافذ کرسکے گا۔ 2۔ اس آرٹیکل کے تحت نافذ کردہ کوئی آرڈیننس وہی قوت اور اثر رکھے گا جو صوبائی اسمبلی کے کسی ایکٹ کو حاصل ہے اور ویسی ہی پابندیوں کے تابع ہوگا جو صوبائی اسمبلی کے اختیار قانونی سازی پر عائد ہوتی…

قومی اسمبلی وغیرہ سے متعلق احکام صوبائی اسمبلی وغیرہ پر اطلاق پذیر ہوں گے
دستور کے تابع، آرٹیکل 53 کی شق (2) تا (8) ، آرٹیکل 54 کی شق (2) اور (3) ، آرٹیکل 55، آرٹیکل 63 تا 67 ، آرٹیکل 69، آرٹیکل 77، آرٹیکل 87 اور آرٹیکل 88 کے احکام کا کسی صوبائی اسمبلی یا اس کی کسی کمیٹی یا اس کے ارکان یا صوبائی حکومت پر اور اس سے متعلق اطلاق ہوگا، لیکن اس طرح کہ ــ (الف) ان احکام میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) ، کسی ایوان یا قومی اسمبلی کا کوئی حوالہ صوبائی اسمبلی کے حوالے کے طور پر…

اسمبلی ٹوٹ جانے کی صورت میں خرچ کی منظوری دینے کا اختیار
مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود کسی وقت جبکہ صوبائی اسمبلی ٹوٹی ہوئی ہو، تخمینی خرچ کی بابت رقم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 122 میں رائے شماری کے مقررہ طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت دفعہ 123 کے احکام کے مطابق منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق ہونےتک صوبائی حکومت کسی مالی سال میں کسی مدت کے لئے جو چار ماہ سے زائد نہ ہو صوبائی مجموعی فنڈ سے خرچ کی منظوری دے سکے گی۔

حساب پر رائے شماری
مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود صوبائی اسمبلی کو اختیار ہوگا کہ وہ تخمینی خرچ کی بابت کسی رقم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 122 میں مقرر رائے شماری کے طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت آرٹیکل 123 کے احکام کے مطابق خرچ کی جدول کی توثیق ہونے تک کسی مالی سال کے کسی حصہ کےلئے ، جو تین ماہ سے زائد نہ ہو ، کوئی منظوری پیشگی دے دے۔